سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
شریاس (کامیاب نوجوانوں کے لئے اعلیٰ تعلیم کی خاطر اسکالر شپ) اسکیم
Posted On:
21 DEC 2023 2:17PM by PIB Delhi
شریاس نامی جامع اسکیم مرکزی سیکٹر کی چار ذیلی اسکیموں یعنی ‘‘ایس سیز کے لئے اعلیٰ معیاری تعلیم’’ – ‘‘ایس سیز اور او بی سیز کے لئے مفت کوچنگ اسکیم’’ – ‘‘ایس سیز کے لئے سمندر پار قومی اسکیم ’’ اور ‘‘ایس سیز کے لئے قومی فیلو شپ’’ پر مشتمل ہے۔
- ایس سیز اور او بی سیز کے لئے مفت کوچنگ اسکیم
اس اسکیم کا مقصد درج فہرست ذاتوں (ایس سیز )اور دیگر پسماندہ طبقات (او بی سیز) کے معاشی طور پر کمزور امیدواروں کو سرکاری / پرائیویٹ سیکٹر میں مناسب ملازمتیں حاصل کرنےکے ساتھ ساتھ اعلیٰ تکنیکی اور پیشہ وارانہ اداروں میں داخلے حاصل کرنے کے لئے مسابقتی اور انٹرنس امتحانات میں شامل ہونے کی خاطر تیاری میں مدد دینا ہے۔ اسکیم کے تحت کنبے کی کُل آمدنی زیادہ سے زیادہ 8 لاکھ روپے سالانہ ہونی چاہئے۔ اس اسکیم میں سالانہ 3500 سیٹیں الاٹ کی جاتی ہیں۔ ایس سی : او بی سی طلباء کا تناسب 70:30 ہے اور 30 فیصد سیٹیں ہر زمرے میں خواتین کے لئے ریزرو ہیں۔
اسکیم پینل میں شامل مرکزی یونیورسٹیوں کے ذریعہ ڈی اے ایف (ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن) کے ذریعہ نافذ کی جاتی ہے۔ 24-2023 کے لئے اسکیم کے تازہ رہنما خطوط coaching.dosje.gov.in پر دستیاب ہے، جس میں اسکیم کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
- ایس سیز کے لئے اعلیٰ درجے کی تعلیم :
اس اسکیم کا مقصد ایس سی سے تعلق رکھنے والے طلباء کو مالی امداد فراہم کر کے ان میں معیاری تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ یہ اسکیم 12 ویں کلاس کے بعد تعلیم جاری رکھنے کے لئے منتخب محنتی ایس سی طلباء کا احاطہ کرے گی۔ ایک مرتبہ اگر یہ اسکالر شپ دی جاتی ہے تو یہ کورس کے مکمل ہونے تک جاری رہے گی۔ البتہ طالب علم کی اطمینان بخش کارکردگی ضروری ہے۔ اسکیم کے تحت خاندان کی کل سالانہ آمدنی زیادہ سے زیادہ 8 لاکھ روپے ہونی چاہئے۔ سر دست اعلیٰ تعلیم کے 266 ادارے ، جن میں سرکاری ادارے اور پرائیویٹ ادارے ، جیسے تمام آئی آئی ایم، این آئی ٹیز، آئی آئی ٹیز، آئی آئی آئی ٹیز، اے آئی آئی ایم ایس، این آئی ایف ٹیز، این آئی ڈیز، این ایل یوز، آئی ایچ ایمس، سی یوز اور قومی اہمیت کے حامل کے ادارے این اے اے سی اے ++ ایکریڈائٹڈ ادارے اور قومی ادارہ جاتی رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف) کے اعلیٰ ترین رینکنگ والے 100 ادارے شامل ہیں۔
اسکیم کے تحت (الف) مکمل ٹیوشن فیس اور ریفنڈ نہ ہونے والے چارجز (پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں کے لئے فی طالب علم 2 لاکھ روپے سالانہ تک کی حد ہے)، (ب) تعلیم کے پہلے سال کے لئے 86 ہزار روپے کا تعلیمی بھتہ اور ہر اگلے سال کے لئے 41 ہزار روپے ، جس میں طالب علم کے رہن سہن اور دیگر اخراجات کے لئے رقم فراہم کی جاتی ہے۔
اسکیم نیشنل اسکالر شپ پورٹل (scholarships.gov.in) کے ذریعہ نافذ کی جاتی ہے اور یہ پورٹل نئے طلبا اور پرانے طلبا کے لئے اسکالر شپ کی تجدید کی درخواست دینے کے لئے 31 دسمبر 2023 تک کھلا رہے گا۔ سبسڈی معلومات کے لئے ویب سائٹ: tcs.dosje.gov.in پر دستیاب ہے۔ اسکیم کے نئے رہنما خطوط tcs.dosje.gov.in پر دیکھے جاسکتے ہیں۔
- ایس سیز کے لئے سمندر پار قومی اسکیم:
اس اسکیم کے تحت ایس سیز کے منتخب طلباء کے لئے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے (115 سیٹیں)۔ اور خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش طلباء کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے، بیرون ملک ماسٹرس اور پی ایچ ڈی کی سطح کے کورس کرنے کے لئے بغیر زمین والے زرعی مزدوروں اور روایتی دستکاروں کے زمرے کو منظوری دی گئی ہے (6 سیٹیں)۔ سر دست اس اسکیم کے تحت 125 سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں۔
اسکیم کے تحت ایسے طلباء فائدہ حاصل کرسکتے ہیں، جن کے خدان کی کل آمدنی 8 لاکھ روپے سالانہ سے کم ہے اور انہوں نے داخلہ امتحان میں 60 فیصد سےز یادہ نمبر حاصل کئے ہیں، ان کی عمر 35 سال سے کم ہے اور انہوں نے غیر ملکی اداروں / یونیورسٹیوں میں اعلی ٰ ترین 500 کیو ایس رینکنگ میں ایڈمیشن حاصل کیا ہے۔ اسکیم کے تحت مکمل ٹیوشن فیس ، منٹی نینس اور کنٹی جینسی بھتہ ، ویزا کی فیس ، آنے جانے کا کرایہ وغیرہ اسکالر شپ پانے والوں کو فراہم کی جاتی ہے۔
اسکیم کے تازہ ترین رہنما خطوط : https://nosmsje.gov.in پر دستیاب ہیں۔
- ایس سی طلباء کے لئے نیشنل فیلو شپ:
اسکیم کے تحت بھارت میں یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کے ذریعہ منظور شدہ بھارتی یونیورسٹیوں / اداروں / کالجوں میں سائنس ، سماجی علوم دیگر علوم میں ایم فل / پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کے لئے مطالعہ جاری رکھنے کی خاطر درج فہرست ذاتوں کے طلباء کو فیلو شپ اسکیم فراہم کی جاتی ہے۔ اس اسکیم کا نفاذ نیشنل شیڈیولڈ کاسٹ فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔
اسکیم میں سالانہ 2000 نئے سلاٹس فراہم کئے جاتے ہیں، جنہوں نے این ای ٹی - جونیئر فیلو شپ (این ای ٹی - جے آر ایف) کو کوالیفائی کیا ہو اور سائنس کے سبجیکٹ کے طلباء کو ، جنہوں نے سائنسی اور یوجی سی کی سائنسی کونسل اور یوجی سی - سی ایس آئی آر کے سائنٹفک اور صنعتی ریسرچ کے ذیلی امتحان میں کامیابی حاصل کی ہو۔
اسکیم کے تحت شرحوں میں تبدیلی کی گئی ہے، جویکم جنوری 2023 سے جے آر ایف کے لئے 37000 روپے ماہانہ اور ایس آر ایف کے لئے 42000 روپے ماہانہ ہوگی۔ اسکیم کے تازہ ترین رہنما خطوط اور تفصیلات کے لئے ویب سائٹ : https://socialjustice.gov.in پر رجوع کریں۔
******************
ش ح ۔ و ا ۔ق ر
U. No2792-
(Release ID: 1989147)
Visitor Counter : 89