وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

کلاس روم میں انتخابی خواندگی  

Posted On: 20 DEC 2023 7:02PM by PIB Delhi

وزارت تعلیم، حکومت ہند اور الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 2 نومبر ، 2023 ء کو ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔ اس کی مدد سے ووٹروں کی تعلیم اور انتخابی خواندگی کو باضابطہ طور پر اسکول اور کالج کے تعلیمی نظام میں شامل کیا جائے گا تاکہ مستقبل اور زیادہ انتخابی شرکت کے لیے نئے ووٹروں کو تیار کیا جاسکے ۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد نوجوان شہریوں کو ملک کے انتخابی نظام سے پوری طرح واقف کرانا اور ان میں ووٹر کے طور پر اندراج کرانے اور ہر الیکشن میں جوش، باخبر اور اخلاقی انداز میں حصہ لینے کے لیے آمادگی پیدا کرنا ہے۔

یہ ایم او یو 6ویں سے 12ویں جماعت کے لیے انتخابی خواندگی کو قومی نصاب کے فریم ورک ( این سی ایف ) کے حصے کے طور پر شامل کرنے کے لیے این سی ای آر ٹی  کی نصابی کتابوں کے تعارف/اپ ڈیٹ کرنے، ووٹر کی تعلیم اور انتخابی خواندگی کو مناسب طریقے سے تمام کالجوں/یونیورسٹیوں نیز تعلیم بالغاں کے طور پر نصابی فریم ورک میں شامل کرنے کا انتظام ہے۔ اس کی تکمیل اساتذہ کو مطلوبہ تربیت فراہم کر کے اساتذہ کی تعلیم کے کورس کے مواد میں مضمون کو شامل کرنے کے ذریعے کی جانی ہے۔

کلاس روم کے نصاب کے علاوہ، ایم او یو کا مقصد اسکول/کالج کے طلباء، طلباء کے ذریعہ ووٹ دینے کا عہد ، موک پول  (فرضی انتخابی مشق ) کا انعقاد،ای وی ایم – وی وی پی اے ٹی  مظاہرے، ای سی آئی  موبائل ایپس کے بارے میں معلومات، کالجوں/یونیورسٹیوں میں طلباء یونین کے انتخابات میں آزادانہ، منصفانہ اور اخلاقی ووٹنگ کے طریقوں کو شامل کرنا وغیرہ کی ذریعے اسکولوں/کالجوں میں الیکٹورل لٹریسی کلبوں اور ہر سینئر سیکنڈری اسکول میں ڈیموکریسی رومز، ہم نصابی سرگرمیوں، انتخابی خواندگی سے متعلق مواصلاتی مواد کو میڈیا کی مختلف شکلوں کے ذریعے پھیلانا ہے۔

یہ معلومات تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ ان پورنا دیوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  )

U.No.   2753


(Release ID: 1988911) Visitor Counter : 227


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil