وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش كے مركزی وزیر جناب سربانند سونووال كے ہاتھوں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید گوا کے اولین یوم تاسیس پر یادگاری ڈاک ٹکٹ كا اجرا

Posted On: 20 DEC 2023 5:59PM by PIB Delhi

آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، گوا کے اولین یوم تاسیس کے موقع پر آیوش  اور ڈبلیو سی ڈی كے مملكتی وزیر ڈاکٹر منجاپرا مہندر بھائی اور سیکرٹری وزارت آیوش وید راجیش کوٹیچا کی موجودگی میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔  یہ اہم تقریب آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید اور انڈیا پوسٹ کی طرف سے مشترکہ طور پر نئی دہلی کے ٹرانسپورٹ بھون میں منعقد ہوئی۔ پروگرام میں موجود معزز مہمانوں میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کی ڈائرکٹر پروفیسر تنوجا منوج نیساری، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید گوا کی ڈین پروفیسر سجاتا کدم، انڈین پوسٹ کی ڈی جی سمیتا کمار نامے اور جناب آر ایس منکو، سی ایم ڈی، اینڈریو یولے اور دیگر عہدیدار اور معززین موجود تھے۔ گوا میں سیٹلائٹ سینٹر کو گزشتہ سال وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قوم کے نام وقف کیا تھا۔

اس موقع پر شری سربانند سونووال نے کہا کہ میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کی ٹیم کو آج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے گوا کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں جس پر ہم ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کر رہے ہیں۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید گوا کا تجارتی ڈاک ٹکٹ جاری کرنا ہمارے لیے قابل فخر لمحہ ہے اور جو قدم  اٹھایا گیا ہے وہ  آیوروید کو عالمی سطح پر پہچان دے گا۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کے بہتر نظام کے لیے معیار کا تعین کیا جاتا ہے اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید كی بھی اچھا کاركردگی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001V7XL.jpg

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مونجاپارا مہندر بھائی نے کہا كہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید گوا نے حال ہی میں ایک سال مکمل کیا ہے اور عالمی سطح پر آیوروید کے میدان میں اپنا نام کمایا ہے۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید اینڈریو یولے اینڈ کمپنی لمیٹڈ  کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کر رہا ہے۔ مفاہمت نامے پر دستخط چائے کے جامع فوائد کے بارے میں ہماری سمجھ کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مشترکہ کوشش کا آغاز ہے۔

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید گوا جو 50 ایکڑ پر محیط ایک وسیع کیمپس پر پھیلا ہوا ہے دہلی میں اس کے متوازینادارے کے مطابق احتیاط سے بنایا گیا ہے۔ اس کا مشن جدید حفاظتی، تشخیصی اور اس كے بعد كی صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اس علاقے میں مقامی دواؤں کے پودوں کی بھرپور حیاتیاتی تنوع اور کثرت پر زور دیتے ہوئے گوا میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید سیٹلائٹ سینٹر آیوروید کی مشق میں خاطر خواہ شراکت کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایک بین الاقوامی سیاحتی مقام پر واقع اس مرکز سے امید ہے كہ یہ ملک میں طبی سیاحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید آیوروید کے میدان میں ایک اہم ادارہ ہے جو دیکھ بھال کے ساتھ ہمدردی کے نعرے کے ساتھ اعلیٰ معیار کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید گوا کیمپس پورے خطوں میں آیورویدک صحت کی دیکھ بھال کو پھیلانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

انڈیا پوسٹ، حکومت ہند کا محکمہ ڈاک، ملک کی مواصلات اور ڈاک کی خدمات میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے ساتھ تعاون معاشرے کے فائدے کے لیے روایتی اور جدید طریقوں کے امتزاج کی نشاندہی کرتا ہے۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا


(Release ID: 1988879) Visitor Counter : 76