امور داخلہ کی وزارت
اروناچل پردیش میں درخشاں گاؤں پروگرام (وی وی پی)
Posted On:
20 DEC 2023 5:31PM by PIB Delhi
داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب نتیش پرمانک نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے ان 46 بلاکوں کے گاؤں کی جامع ترقی کے لیے 15 فروری 2023 کو درخشاں گاؤوں کے پروگرام کی منظوری دی جو اروناچل پردیش، سکم، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے 19 ضلعوں میں مرحلہ وار طریقے سے شمالی سرحد سے متصل ہیں۔ اروناچل پردیش کے 455 گاؤں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
دیہی ترقی کی وزارت سے موصولہ اطلاع کے مطابق اروناچل پردیش کے 455 گاؤں میں سے 135 گاؤں غیر منسلک ہیں۔ ان غیر منسلک دیہاتوں میں سے 125 کو جوڑنے کے لیے 105 سڑکوں کے پروجیکٹوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیار کی گئی ہے جبکہ باقی 10 دیہات پر زمین سے متعلق مسائل کی وجہ سے فی الحال غور نہیں کیا جا رہا ہے۔
*************
ش ح۔ح ا ۔ را
U-2746
(Release ID: 1988820)