امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے ویر اور مرکزی مسلح  پولیس فورسز

Posted On: 20 DEC 2023 5:33PM by PIB Delhi

داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بھارت کے ویر پورٹل 9 اپریل 2017 کو شروع کیا گیا تھا، اور بھارت کے ویر ٹرسٹ 23 جولائی 2018 کو قائم کیا گیا تھا۔

بھارت کے ویر پورٹل کے ذریعے یکم جنوری 2016 سے 9 اکتوبر 2023 تک شہیدوں  کے لواحقین کو دیگر مالی حقوق کے علاوہ 15 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی ہیں۔ 10 اکتوبر 2023 کے بعد سے شہیدوں کے لواحقین کے لیے مالی امداد میں  25 لاکھ روپئے کا اضافہ کیا گیا۔ بھارت کے ویر ٹرسٹ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ شہیدوں کے لواحقین کو تمام حقداروں سے کم از کم  ایک کروڑ روپیہ حاصل ہو۔

    شادی شدہ شہیدوں کے والدین کو دس لاکھ روپے کی مالی امداد دی جا رہی ہے۔

     بھارت کے ویر سے اب تک 386 شہیدوں کے زیر کفالت افراد کو فائدہ مند امداد فراہم کی گئی ہے۔

*************

ش ح۔ح ا   ۔ را

U-2745


(Release ID: 1988816)
Read this release in: English , Hindi , Assamese