قبائیلی امور کی وزارت
سال21-2020 سے 23-2022 تک ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کی تعمیر اور اسےچلانے کے لیے این ای ایس ٹی ایس کو تقریباً 4300 کروڑ روپے جاری کیے گئے
Posted On:
20 DEC 2023 5:02PM by PIB Delhi
قبائلی امور کی وزارت، قبائلی طلباء کو ان کے اپنے ماحول میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) کی مرکزی شعبے کی اسکیم کو نافذ کر رہی ہے۔ ای ایم آر ایس، نوودیہ ودیالیوں کےمطابق قائم کیے گئے ہیں جن میں کھیلوں اور ہنر کی ترقی میں تربیت فراہم کرنے کے لیے خصوصی سہولیات ہیں۔ ای ایم آر ایس کی نئی مرکزی شعبے کی اسکیم کے تحت کیمپس لے آؤٹ، بلٹ اپ ایریا، عمارت کےآگے کا ڈیزائن، مواد کی تفصیلات وغیرہ سمیت اسکولوں کی تعمیر کے معیارات کے اصولوں کو معیاری بنا کر ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کو بڑھایا گیا ہے۔
22-2021 کے دوران، میدانی علاقوں میں ای ایم آر ایس کی تعمیر کی لاگت 20 کروڑ سے روپے سے بڑھا کر 37.80 کروڑ روپے کردیا گیا ہے اور پہاڑی، این ای اور ایل ڈبلیو ای علاقوں کے لیے24 کروڑ سے روپے سے بڑھاکر 48 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔ لاگت میں اضافہ، اسکول کے تمام پہلوؤں کو یقینی بنانا ہے جس میں تعمیر، کھیلوں کی اضافی خصوصیات/ ہم نصابی سہولیات، لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے ہاسٹل کی رہائش، پرنسپل کوارٹرز، تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے کوارٹرز، گیسٹ ہاؤس اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔جس کا مقصد قبائلی طلباء کی جامع ترقی کے لیے ای ایم آر ایس کو اداروں کے طور پر تیار کرنا ہے۔
نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس)، جو ایک خود مختار ادارہ ہے، ای ایم آر ایس کی اسکیم کو منظم کرنے اور لاگو کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ جیسا کہ این ای ایس ٹی ایس کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے، آج تک ملک کی مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کل 694 ای ایم آر ایس کی منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 401 کام کررہے ہیں اور 271 ای ایم آر ایس کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ وزارت، این ای ایس ٹی ایس کو فنڈز جاری کرتی ہے اور این ای ایس ٹی ایس مزید ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں پی ایس یو /تعمیراتی ایجنسیوں/ریاستی سوسائٹیوں کو ای ایم آر ایس کی تعمیر اور اسکولوں کو چلانے کے لیے فنڈز جاری کرتی ہے۔ وزارت کی طرف سے گزشتہ تین سالوں کے دوران ای ایم آر ایس اسکیم کے تحت این ای ایس ٹی ایس کو جاری کیے گئے فنڈز درج ذیل ہیں:
:
مالی سال
|
این ای ایس ٹی ایس کو جاری کیا گیا فنڈ
|
2020-21
|
1199.98 کروڑ
|
2021-22
|
1057.74 کروڑ
|
2022-23
|
1999.90 کروڑ
|
یہ جانکاری قبائلی امور کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
*********
ش ح۔ ع ح ۔ م ص
U.NO.2740
(Release ID: 1988806)
Visitor Counter : 64