قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی صحت ،پی ایم جن من کے تحت توجہ مرکوز کرنے والے کلیدی شعبوں میں سے ایک ہے: جناب ارجن منڈا


سکل سیل انیمیا کے خاتمے کے لیے اب تک 90 لاکھ افراد  کا ٹیسٹ کیا گیا: قبائلی امور کے  مرکزی وزیر

وکست بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد، دور دراز کے علاقوں میں قبائلیوں سمیت نچلی سطح  پر موجود  لوگوں کو براہ راست فائدہ پہنچانے والے سرکاری پروگراموں کی 100 فیصد کامیابی کو یقینی بنانا ہے: جناب ارجن منڈا

پی ایم جے اے وائی،  ملک میں غریب سے غریب تر افراد کو صحت سکیورٹی فراہم کر رہی ہے: جناب ارجن منڈا

Posted On: 20 DEC 2023 3:51PM by PIB Delhi

قبائلی امور اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ’یونیورسل ہیلتھ کوریج – کسی کو پیچھے نہ چھوڑنے‘ کے وژن کے بارے میں میڈیا سے بات چیت کی۔ بات چیت کا محور غریب  سے غریب تر افراد کو صحت  کی سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے حکومت ہند کے اقدامات تھے۔ بریفنگ، مرکزی وزیر مملکت (زراعت اور کسانوں کی بہبود) ، محترمہ شوبھا کرندلاجے ؛ رکن پارلیمنٹ  (لوک سبھا)، جناب پرویش صاحب سنگھ ورما؛ اور ایم پی (راجیہ سبھا)، محترمہ اندو بالا گوسوامی  کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RMWB.jpg

جناب منڈا نے بتایا کہ آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کی شروعات 23 ستمبر 2018 کو جھارکھنڈ کے رانچی میں ہوئی  تھی اور یہ ملک کے غریب سے غریب افراد  کو صحت کی سکیورٹی  فراہم کر رہی ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا سرکاری فنڈڈ ہیلتھ کیئر پروگرام ہے جس میں 55 کروڑ سے زیادہ مستفیدین کو فائدہ پہنچانے کا ہدف ہے، جس کا مقصد  5 لاکھ روپئے سالانہ انشورنس کور فراہم کرنا ہے۔

وزیرموصوف نے یکم جولائی 2023 کو قومی سکیل سیل انیمیا (ایس سی اے) کے خاتمے کے پروگرام کے آغاز کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔  جناب منڈا نے بتایا کہ  اس  کا مقصد ا سکیل سیل بیماری سے درپیش صحت کے اہم چیلنجوں سے نمٹنا ہے خاص طور پر ملک کے قبائلی آبادی میں ۔جناب منڈا نے مزید بتایا کہ مشن کا مقصد ایس سی اے کے لئے  8 کروڑ سے زائد قبائلیوں کی اسکریننگ کرنا ہے، جن میں سے 90 لاکھ لوگوں کا ڈیٹا پہلے ہی اکٹھا کیا جا چکا ہے۔

جناب  منڈا نے قبائلی علاقوں میں 360 درجے کی ترقی کے لیے حکومت کی طرف سے پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیا مہا ابھیان (پی ایم جنمن) کے ایک بڑے اقدام کے بارے میں  بتایا۔ پی ایم جن من مشن کا ہدف 75 خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں (پی وی ٹی جی) کی ترقی ہے جنہیں مختلف وزارتوں/محکموں کی اسکیموں سے محروم رکھا گیا ہے۔ اس مشن  پر  تقریباً 24,000 کروڑ روپئے کا مالی خرچ ہے اور 9 اہم وزارتوں سے متعلق 11 اہم دخل اندازیوں پرفوکس  ہے۔ وزیرموصوف نے وضاحت کی کہ وزیر اعظم جن من کے تحت قبائلی صحت ایک اہم توجہ کا مرکز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی امور کی مرکزی وزارت میں نوڈل اور کوآرڈینیٹنگ وزارت ہوگی، جبکہ دیگر 8 شعبہ جاتی وزارتوں اور محکموں میں سے ہر ایک ان سے متعلق اقدامات کو نافذ کرے گی۔ وزیرموصوف نے یہ بھی کہا کہ اب وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ذریعے، اس کا مقصد سرکاری پروگراموں کی 100 فیصدکامیابی کو یقینی بنانا ہے جس سے دور دراز علاقوں میں رہنے والے قبائلیوں سمیت براہ راست لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024KT8.jpg

وزیر موصوف نے اس بات کا ذکر کیا کہ ملک میں صحت کی دیکھ بھال کے شعبے نے پچھلے 70 سالوں کے مقابلے پچھلے 9 سالوں میں زیادہ  کامیابی حاصل کی ہے اور اس حکومت کی اولین ترجیحات میں جامع صحت کی دیکھ بھال کو شامل کیا گیا ہے۔ صحت بنیادی ڈھانچہ کے مشن کے تحت آیوشمان بھارت اسکیم ضلعی سطح پر صحت کی جدید سہولیات پیدا کر رہی ہے۔ ملک میں صرف 8 ایمس تھے لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر 23 ہو گئی ہے، جن میں سے 20 مکمل طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ جانچ کی سہولیات بنائی گئی ہیں اور 1.6 لاکھ سے زیادہ آیوشمان آروگیہ مندر قائم کیے جا رہے ہیں۔ جناب منڈا نے مزید کہا کہ ایک صحت مند فرد، ایک صحت مند خاندان اور ایک صحت مند معاشرہ ایک فٹ ہندوستان بنانے کے لیے ضروری ہیں۔

مزید تفصیلات بتاتے ہوئے جناب ارجن منڈا نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے تحت ملک نے صحت کے شعبے میں ایک بے مثال انقلاب دیکھا ہے۔ آج ملک میں پہلی بار صحت کو ترقی سے جوڑا جا رہا ہے۔ درحقیقت، اب ملک میں ‘‘صحت مند ملک، دولت مند ملک’’ کا ایک وسیع جذبہ پیدا ہو چکا ہے۔

ملک میں گزشتہ چند سالوں میں -

  1. بنیادی صحت کے لیے 1,63,000 آیوشمان آروگیہ مندر کھولے گئے، جو کہ ہر 10،000 سے کم آبادی کے لیے ایک مرکز دستیاب ہے۔
  2. ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج کے قیام کے مقصد سے گزشتہ 9 سالوں میں ان کی تعداد 350 سے بڑھا کر 700 سے زائد کر دی گئی ہے۔
  3. گزشتہ 9 سالوں میں ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی تعداد 52,000 سے بڑھا کر 1,80,000 سے زیادہ کر دی گئی ہے۔
  4. نیز، پی جی  سیٹوں  کی تعداد 31,185 (2014 میں) سے بڑھا کر اس وقت 70,674 کردی گئی ہے۔
  5. پچھلے 9 سالوں میں ملک میں 10,000 سے زیادہ جن اوشدھی اسٹور کھولے گئے اور اب ان کی تعداد 10,000 سے بڑھا کر 25,000 سے زیادہ کی جارہی ہے۔ سستی ادویات فراہم کی جا رہی ہیں جو کبھی غریب لوگوں کی پہنچ سے باہر تھیں۔ جن اوشدھی یوجنا کے ذریعے ملک کے غریبوں نے اب تک 25,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی بچت کی ہے۔
  6. ہارٹ اسٹینٹ کی قیمت 1.25 لاکھ روپے (2017) سے کم کر کے 38,000 روپے کر دی گئی ہے اور گھٹنے کے امپلانٹس کی قیمت میں بھی زبردست کمی کی گئی ہے۔
  7. 2014 سے پہلے ملک میں صرف 8 ایمس تھے، آج ان کی تعداد بڑھ کر 23 ہو گئی ہے۔
  8. ملک کے 5000 بلڈ بینکوں کو نیشنل پورٹل پر ایک ساتھ جوڑ کر ایک گرڈ بنایا گیا ہے، تاکہ لوگ شفاف طریقے سے جان سکیں کہ کون سا بلڈ گروپ کس بلڈ بینک میں دستیاب ہے۔
  9. آج ملک میں 55 کروڑ لوگوں کو آیوشمان بھارت – پی ایم جے اے وائی اسکیم کے تحت 5 لاکھ روپے تک کے مفت ہیلتھ کور کی ضمانت ملی ہے۔

آیوشمان بھارت پروگرام کا ایک اہم جزو، ملک میں آیوشمان بھارت صحت اور بہبود کے مراکز (اے بی –ایچ ڈبلیو سی) قائم کرنا ہے، جسے اب آیوشمان آروگیہ مندر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ آیوشمان آروگیہ مندر لوگوں کے گھروں کے قریب جامع پرائمری ہیلتھ کیئر (سی پی ایچ سی) فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے پروموشنل، روک تھام، علاج معالجے، علاج اور بحالی کے پہلوؤں کو مربوط کرتا ہے۔

18 دسمبر 2023 تک، ان آیوشمان آروگیہ مندروں میں مجموعی کامیابی درج ذیل ہے:

o آمد – 227.41 کروڑ

o فلاح و بہبود کا سیشن – 2.81 کروڑ

o ہائی بلڈ پریشر اسکریننگ – 55.72 کروڑ

o ذیابیطس اسکریننگ – 48.49 کروڑ

o منہ کے کینسر کی اسکریننگ - 32.83 کروڑ

o چھاتی کے کینسر کی اسکریننگ – 14.92 کروڑ

o سروائیکل کینسر اسکریننگ – 10.05 کروڑ

*********

ش ح۔ ع ح ۔ م ص

U.NO.2728



(Release ID: 1988737) Visitor Counter : 47