شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ساتویں اقتصادی مردم شماری

Posted On: 20 DEC 2023 3:23PM by PIB Delhi

ساتویں اقتصادی مردم شماری کا فیلڈ ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔ 7ویں اقتصادی مردم شماری کے نتائج کے حوالے سے، 12 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے عارضی نتائج کو منظور نہیں کیا ہے اور یہ 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منظوری کے فیصلے کے لیے زیر التوا ہے۔ اس لیے ملک بھر میں 7ویں اقتصادی مردم شماری کے نتائج کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔

مغربی بنگال واحد ریاست ہے جس نے ساتویں اقتصادی مردم شماری میں حصہ نہیں لیا ہے۔ اگرچہ مختلف سطحوں پر وزارت اور حکومت مغربی بنگال کے عہدیداروں کے درمیان متعدد مشورے اور رابطے کیے گئے، لیکن یہ نتیجہ خیز نہیں ہوسکا۔

زراعت، جنگلات، ماہی گیری، کان کنی اور کھدائی کے شعبے کے اعداد و شمار مغربی بنگال حکومت سے حاصل کیے جا رہے ہیں اور اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے ذریعے ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار کے تخمینہ کے لیے پیداوار کی مجموعی قدر اور مجموعی قدر میں اضافہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ساتویں اقتصادی مردم شماری میں حصہ لینے والی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

 

ساتویں اقتصادی مردم شماری میں حصہ لینے والی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی فہرست

 

  انڈمان اور نکوبار جزائر

  آندھرا پردیش

  اروناچل پردیش

  آسام

  بہار

  چندی گڑھ

  چھتیس گڑھ

  دادرہ اور نگر حویلی اور دمن اور دیو

  دہلی

  گوا

  گجرات

  ہریانہ

  ہماچل پردیش

  جموں و کشمیر

  جھارکھنڈ

  کرناٹک

  کیرالہ

  لداخ

  لکشدیپ

  مدھیہ پردیش

  مہاراشٹر

  منی پور

  میگھالیہ

  میزورم

  ناگالینڈ

  اوڈیشہ

  پڈوچیری

  پنجاب

  راجستھان

  سکم

  تمل ناڈو

  تلنگانہ

  تریپورہ

  اتر پردیش

  اتراکھنڈ

یہ معلومات اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، منصوبہ بندی کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور کارپوریٹ امور کی وزارت میں وزیر مملکت جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے  آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

 

************

ش ح۔ ا م۔

 (U: 2726)

 


(Release ID: 1988735) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Marathi