وزارتِ تعلیم
کاشی تمل سنگم فیز II کے اساتذہ گروپ نے گھاٹوں، سبرامنیا بھارتی کی رہائش گاہ اور کانچی مٹھ کا دورہ کیا
Posted On:
20 DEC 2023 3:48PM by PIB Delhi
کاشی تمل سنگم دوم کے اساتذہ (یمونا) پر مشتمل وفد نے ہنومان گھاٹ کا دورہ کیا اور آچاریوں سے گنگا کے مختلف گھاٹوں کی تاریخ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
بعد ازاں، مندوبین نے گھاٹوں پر موجود قدیم مندروں کا دورہ کیا اور ان کی تاریخ، الوہیت اور عظمت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ گروپ نے ہنومان گھاٹ پر واقع جناب سبرامنیا بھارتی کی رہائش گاہ کا بھی دورہ کیا اور اہل خانہ کے اراکین سے ملاقات کی۔ گروپ نے کانچی مٹھ کا دورہ کیا اور اس کی تاریخ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
اس گروپ نے کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان گہرے تعلق کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ہنومان گھاٹ، کیدار گھاٹ، اور ہریش چندر گھاٹ کے آس پاس کے علاقوں کا دورہ کیا جہاں متعدد تمل خاندان کئی سالوں سے مقیم ہیں، جو کاسی تمل سنگم کی روح کی مثال ہے۔
کاشی تمل سنگم کا دوسرا مرحلہ 30 دسمبر 2023 تک جاری رہے گا۔ پچھلے سال، کاشی تمل سنگم کا پہلا مرحلہ 16 نومبر سے 16 دسمبر 2022 تک منعقد کیا گیا تھا۔تمل ناڈو کے مختلف حصوں سے سفر کرتے ہوئے تقریباً 1400 (200 افراد کے 7 گروپ) لوگوں کی شرکت متوقع ہے جو زندگی کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ پہلے دو گروپ وارانسی پہنچ چکے ہیں۔ کاشی میں اپنے قیام کے دوران، اپنے دورے کے پروگرام کے مطابق، وہ پریاگ راج اور اجودھیا بھی جائیں گے۔
*********
ش ح۔ ع ح ۔ م ص
U.NO.2727
(Release ID: 1988707)
Visitor Counter : 46