شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کارگو ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی
وزیرموصوف نےمتعلقہ فریقوں کے درمیان باہمی تعاون کی کوششوں کو فروغ دیتے ہوئے ایک فعال نقطہ نظر کی یقین دہانی کرائی
کمیٹی نے کارگوصنعت میں نئی اور جدید ڈیجیٹل تبدیلیوں کو اپنانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا
Posted On:
20 DEC 2023 12:17PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے 19 دسمبر 2023 کو کارگو ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران، مذکورہ کمیٹی نے کارگوصنعت کے اندر تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر غور وخوض کیا۔مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے اراکین کو یقین دلایا کہ حکومت کارگو انڈسٹری کو درپیش خدشات کا جواب دینے کے لیے ایک فعال طریقہ کار اختیار کرتی رہے گی اورمتعلقہ فریقوں کے درمیان باہمی تعاون کی کوششوں کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گی۔ وزیر موصوف نے وزارت اور صنعت کے دیگرفریقوں کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت پر بھی زور دیااورکہا کہ وہ صنعت کی ضروریات کے مطابق کام کرنے کے لیے مل جل کر کام کریں۔
اس مباحثے کےدوران زیر بحث آئے اہم مسائل میں ایک معاملہ ایئر کارگو میں ڈیجیٹل تبدیلی کی ضرورت سے متعلق تھا، جس میں ای –کے وائی سی اور ڈیجیٹل شپنگ انوائس شامل تھے۔ وزیرموصوف نے کمیٹی سے درخواست کی کہ وہ صنعت میں ڈیجیٹل تبدیلیوں کو دریافت کرنے اوراسے لاگو کرنے کے لیے ایک تفصیلی عملی منصوبہ تیار کریں۔
مذکورہ کمیٹی نے صنعت کے نمائندوں کی طرف سے رکھے گئے مختلف ٹیکسوں اور آپریشنل چیلنجز کو بھی حل کیا، جس سے وزارت کی ذمہ دار اور معاون ضابطہ کارمعاون ماحول کے تئیں عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔
مذکورہ میٹنگ نے اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہوا بازی کا شعبہ ملک کی اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتا رہےگا، ایک فعال اور موثر کارگو ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے وزارت کی لگن کو تقویت فراہم کی ۔
میٹنگ میں اے اے آئی سی ایل اے ایس، ایف ایف ایف اے آئی، ای آئی سی آئی،بلیو ڈارٹ ایوی ایشن، اے سی اے اے آئی، اڈانی ایئر پورٹس،ڈی آئی اے ایل،اے سی ایف آئی ،ڈی اے سی اے اے آئی اور اسپائیس جیٹ سمیت کارگو صنعت کے فریقوں نے شرکت کی۔ شہری ہوا بازی کے سکریٹری جناب ووملن منگ ولنم، ڈی جی ڈی جی سی اے جناب وکرم دیو دت اور سینئر افسران بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔
*************
ش ح۔ش م ۔م ش
(U-2707)
(Release ID: 1988558)
Visitor Counter : 98