زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

سوائل ہیلتھ مینجمنٹ اور سوائل ہیلتھ کارڈ اسکیمیں

Posted On: 19 DEC 2023 5:30PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند سال 2014-15 سے پائیدار زراعت کے قومی مشن کے  سوائل ہیلتھ اینڈ فرٹی لٹی سے متعلق قومی پروجیکٹ کے تحت سوائل ہیلتھ منیجمنٹ  اور سوائل ہیلتھ کارڈ اسکیموں کو نافذ کررہی ہے۔ سوائل ہیلتھ کارڈ کسانوں کو ان کی مٹی کی غذائیت کی حیثیت کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے اور مٹی کی ہیلتھ اور اس کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیے جانے والے غذائی اجزاء کی مناسب خوراک کی سفارشات کرتا ہے۔ اب تک 23.58 کروڑ سوائل ہیلتھ کارڈ کسانوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اب، ان اسکیموں کو راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (آر کے وی وائی) کے سوائل ہیلتھ اینڈ فرٹی لٹی کے حصے کے طور پر ملا دیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت مٹی کی ہیلتھ کے حوالے سے کسانوں کو وقتاً فوقتاً مختلف سرگرمیوں کے نفاذ کے لیے رہنما خطوط جاری کیے جاتے رہے ہیں۔ سوائل ہیلتھ کارڈ (ایس ایچ سی) کی سفارشات کی بنیاد پر، کاشتکاروں میں نامیاتی کھادوں اور حیاتیاتی کھادوں کے ساتھ مل کر ثانوی اور مائکرو غذائی اجزاء سمیت کیمیائی کھادوں کے دانش مندانہ استعمال کے بارے میں سفارشات کو اپنانے کے لیے کسانوں کے درمیان بیداری پھیلانے کے مقصد سے تربیت اور  نمائش کا اہتما م کیا جاتا ہے۔ اب تک ملک بھر میں 93781 کسانوں کی تربیت، 6.45 لاکھ نمائشیں، 7425 کسان میلے/سوائل  ہیلتھ کارڈ کی سفارشات سے متعلق مہمات کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔

سال 2014-15 کے بعد سے، ملک بھر میں کل 8272 سوائل ٹیسٹنگ لیبز (1068 اسٹیٹک سوائل ٹیسٹنگ لیبز، 163 موبائل سوائل ٹیسٹنگ لیبز، 6376 منی سوائل ٹیسٹنگ لیبز اور 665 ولیج لیول سوائل ٹیسٹنگ لیبز) قائم کی گئی ہیں۔ ریاستی سطح پر قائم کی گئی سوائل  ٹیسٹنگ لیبز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

سال 2014-15 سے 2023-24 تک اسکیم کے تحت ملک میں  قائم کی گئیں سوائل ٹیسٹنگ  لیبارٹریوں کی ریاست وار تفصیلات

نمبر شمار

رریاست

اسٹیٹک لیب

موبائل لیب

منی لیب

گاؤں کی سطح کی لیب

1

انڈمان اور نکوبار

1

0

0

0

2

آندھرا پردیش

47

13

1328

16

3

اروناچل پردیش

17

3

0

0

4

آسام

26

0

214

0

5

بہار

39

9

0

72

6

چھتیس گڑھ

33

0

111

35

7

گوا

2

0

0

0

8

گجرات

22

0

230

30

9

ہریانہ

53

0

104

36

10

ہماچل پردیش

11

7

69

0

11

جموں و کشمیر

22

12

0

21

12

جھارکھنڈ

29

0

1300

0

13

کرناٹک

96

1

6

291

14

کیرالہ

22

11

0

0

15

لداخ

2

0

0

1

16

مدھیہ پردیش

50

0

626

12

17

مہاراشٹر

213

31

48

0

18

منی پور

9

3

3

2

19

میگھالیہ

5

0

8

0

20

میزورم

3

3

0

0

21

ناگالینڈ

16

3

0

74

22

اوڈیشہ

30

30

0

40

23

پڈوچیری

3

0

0

0

24

پنجاب

24

3

0

0

25

راجستھان

101

12

0

0

26

سکم

3

0

0

14

27

تمل ناڈو

36

16

0

1

28

تلنگانہ

40

4

2050

0

29

دادرہ اور نگر حویلی اور دمن اور دیو

0

0

0

0

30

تریپورہ

4

2

100

13

31

اتر پردیش

75

0

179

6

32

اتراکھنڈ

13

0

0

1

33

مغربی بنگال

21

0

0

0

میزان

1068

163

6376

665

 

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے کے لیے کوئی مالی امداد فراہم نہیں کی جاتی ہے، اس لیے سوائل ٹیسٹنگ لیبز میں کام کرنے والے ملازمین کا ڈیٹا حکومت ہند کے ذریعہ برقرار نہیں رکھا جاتا ہے۔ اسکیم کے تحت  سوائل ٹیسٹنگ لیبز کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کل 229.95 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ اس میں سے 83.31 کروڑ روپے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پچھلے پانچ سالوں میں جاری کیے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ ن ا۔

U- 2675



(Release ID: 1988362) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi , Bengali