صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے حیدرآباد پبلک اسکول کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کی

प्रविष्टि तिथि: 19 DEC 2023 3:47PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (19 دسمبر 2023)حیدرآباد میں حیدرآباد پبلک اسکول کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر  جمہوریہ نے حیدرآباد پبلک اسکول کی پوری ٹیم کو اس کے 100 سالہ سفر میں طلباء کو بہترین تعلیم فراہم کرنے پر سراہا۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس اسکول میں تعلیمی کامیابیوں کے علاوہ کردار سازی پر بھی زور دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے اپنے طالب علموں کو مختلف شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی ترغیب دی ہے، جس سے ہمارے ملک کی عزت اور وقار بھی بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکول طلباء کی کھیلوں اور تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ اختراع اور تنقیدی سوچ کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے ،جو طلباء کی زندگی کی بنیاد کو مضبوط کرتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ مستقبل کے لیے نصاب کی تیاری کے دوران تمام متعلقہ فریقوں کو طلباء کی مجموعی ترقی کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ طلباء نہ صرف علم حاصل کریں، بلکہ زندگی کی مہارتیں بھی سیکھیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آنے والے وقت میں ہر شعبے میں ایسے لوگوں کی مانگ ہو گی جو نہ صرف تکنیکی طور پر ہنر مند ہوں ،بلکہ جذباتی طور پر بھی مستحکم ہوں اور ہر صورتحال اور ہر بحران کا مقابلہ کر سکیں۔

صدرجمہوریہ نے بچوں کو زندگی میں کچھ جذبہ رکھنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسے کام کے لیے وقت نکالنا چاہئے، جس سے انہیں خوشی اور اطمینان حاصل ہو۔ وہ کام کرنے سے انہیں جو مثبت توانائی ملتی ہے اس سے آپ کے دوسرے کام کرنے کی صلاحیت بھی بڑھے گی۔

صدرجمہوریہ کی تقریر کو دیکھنے کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں۔

 

Please click here to see the President's Speech -

************

 

ش ح۔ا ک۔ن ع

U. No.2660


(रिलीज़ आईडी: 1988312) आगंतुक पटल : 115
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Manipuri , Punjabi , Tamil