بھاری صنعتوں کی وزارت
انڈسٹری 4.0 کے بارے میں بیداری پھیلانے کے پروگرام
प्रविष्टि तिथि:
19 DEC 2023 2:48PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ’’انڈین کیپٹل گڈس سیکٹر میں مسابقتی صلاحیت میں اضافہ‘‘ کی اسکیم کے تحت بھاری صنعتوں کی وزارت ہندوستانی مینوفیکچرنگ صنعتوں میں انڈسٹری 4.0 کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لیے سیمینار، تربیتی پروگرام اور ورکشاپس کے انعقاد کے لیے پروجیکٹ پر عمل درآمد کرنے والی تنظیموں (پی آئی او) اور صنعتی ایسوسی ایشنز کو مالی مدد فراہم کر رہی ہے۔
اسکیم کے تحت مختلف پروجیکٹ نافذ کرنے والی تنظیموں اور صنعتی ایسوسی ایشنوں نے انڈسٹری 4.0 کے بارے میں سال 2021-22 اور 2022-2023 میں 195 سیمیناروں/تربیتی پروگراموں/ورکشاپسوں کا انعقاد کیا جن میں 9000 سے زیادہ پروفیشنلز نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ بھاری صنعتوں کی وزارت نے 7 اکتوبر 2022 کو کیواڑیا، گجرات میں سی4آئی4 لیب، پونے کی تکنیکی مدد سے ’’ انڈسٹری 4.0 سے متعلق قومی کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا۔ آئی آئی ایس ای اور سی ایم ٹی آئی بنگلورو کے تکنیکی تعاون سے بنگلورو میں 03-04 جولائی 2023 کو ’’روبوٹکس سے متعلق قومی کانفرنس‘‘ پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
صنعتوں کی اپنے کاموں میں انڈسٹری 4.0 کو اپنانے میں مدد فراہم کرنے کےلئے ایس ایم ایز سمیت تمام صنعتی پروفیشنلز کے لیے تربیتی پروگراموںکا اہتمام کیا گیا۔
’’کیپٹل گڈز سیکٹر کی مسابقتی صلاحیت میں اضافے کی اسکیم‘‘ کے حصے ’’مشترکہ انجینئرنگ سہولت مراکز‘‘ کے تحت، سمرتھ مراکز اور دیگر پروجیکٹ نافذ کرنے والی تنظیمیں ایس ایم ایز ، ایم ایس ایم ایز اور تعلیمی اداروں کے لیے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں انڈسٹری 4.0 سے متعلقہ مداخلتوں کو شامل کرنے کے لیے تربیتی پروگراموں کا اہتمام کر رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ ن ا۔
U-2652
(रिलीज़ आईडी: 1988184)
आगंतुक पटल : 93