وزارت خزانہ
مالی سال 2023-24 کے لیے مجموعی براہ راست ٹیکس وصولیوں میں 17.01 فیصد رونما اضافہ ہوا
مالی سال 2023-24 کے لیے خالص براہ راست ٹیکس وصولیوں میں 20.66 فیصد سے زیادہ اضافہ رونما ہوا
مالی سال 2023-24 کے لیے ایڈوانس ٹیکس وصولی625249کروڑ کے بقدر رہی، جس سے 19.94 فیصد نمو ظاہر ہوتی ہے
رواں مالی سال کے دوران 225251 کروڑ روپئے کے بقدر کے مجموعی ریفنڈس جاری کیے گئے
Posted On:
18 DEC 2023 6:50PM by PIB Delhi
مالی برس 2023-24 (17 دسمبر 2023 تک) کے لیے راست ٹیکس وصولی کے عارضی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ خالص وصولی مالی برس 2022-23 کی اسی مدت کی 1135754 کروڑ روپئے کے مقابلے میں 1370388 کروڑ روپئے کے بقدر ہے، جس سے 20.66 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔
1370388 کروڑ روپئے کے بقدر کے خالص راست ٹیکس کلکشن (17 دسمبر 2023 تک) میں کارپوریٹ ٹیکس (سی آئی ٹی) 694798 کروڑ روپئے (ریفنڈ کا خالص) اور ذاتی انکم ٹیکس (پی آئی ٹی ) بشمول سکیورٹیز ٹرانزیکشن ٹیکس (ایس ٹی ٹی) 672962 کروڑ روپئے ( ریفنڈ کا خالص) شامل ہیں۔
مالی برس 2023-24 کے لیے راست ٹیکس کی مجموعی وصولی کے عارضی اعدادو شمار (ریفنڈس کی تطبیق سے قبل) گذشتہ مالی برس کی اسی مدت کے 1363649 کروڑ روپئے کے مقابلے میں 1595639 کروڑ روپئے کے بقدر ہیں، جس سے مالی برس 2022-23 کی وصولی کے مقابلے میں 17.01 فیصد کی نمو ظاہر ہوتی ہے۔
1595639 کروڑ روپئے کی مجموعی وصولی میں کارپوریشن ٹیکس (سی آئی ٹی) 790049 کروڑ روپئے اور ذاتی آمدنی ٹیکس (پی آئی ٹی) بشمول سکیورٹیز ٹرانزیکشن ٹیکس (ایس ٹی ٹی) 802902 کروڑ روپئے شامل ہیں۔ مائنر ہیڈ وائز کلکشن 625249 کروڑ روپئے کے بقدر ایڈوانس ٹیکس؛ 7,70,606 کروڑ روپئے کے ماخذ پر ٹیکس کٹوتی؛ 1,48,677 کروڑ روپئے کا سیلف اسیسمنٹ ٹیکس؛ 36651 کروڑ روپئے کا ریگولر اسیسمنٹ ٹیکس؛ اور 14455 کروڑ روپئے کے دیگر مائنر ہیڈس کے تحت ٹیکس پر مشتمل ہے۔
مالی برس 2023-24 (17 دسمبر 2023تک )ایڈوانس راست ٹیکس کلکشن کے عارضی اعدادو شمار ، گذشتہ مالی برس (یعنی مالی برس 2022-23)کی اسی مدت کے 521302 کروڑ روپئے کے ایڈوانس ٹیکس کلکشن کے مقابلے میں 625249 کروڑ روپئے کے بقدر ہیں ، جس سے 19.94 فیصد کے بقدر نمو ظاہر ہوتی ہے۔ 625249 کروڑ روپئے کے بقدر کا ایڈوانس ٹیکس کلکشن 481840 کروڑ روپئے کے بقدر کارپوریشن ٹیکس (سی آئی ٹی) اور 143404 کروڑ روپئے کے بقدر ذاتی آمدنی ٹیکس (پی آئی ٹی) پر مشتمل ہے۔
مالی برس 2023-24 کے لیے 17 دسمبر 2023 تک 225251 کروڑ روپئے کے بقدر کے ری فنڈس بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:2623
(Release ID: 1988022)
Visitor Counter : 87