سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ اے آئی نے ٹول، آپریٹ، ٹرانسفر(ٹی او ٹی) بنڈل 13 اور 14 9,384 کروڑ روپے  میں  دیے

Posted On: 18 DEC 2023 3:50PM by PIB Delhi

این ایچ اے آئی نے 273 کلومیٹر کی مشترکہ لمبائی کے 13 اور 14 ٹول، آپریٹ اور ٹرانسفر(ٹی او ٹی)  بنڈل 9384کروڑ روپے میں دیئے ہیں۔ مالی بولیاں جمعرات، 14 نومبر 2023 کو کھولی گئیں۔ متعلقہ حکام کی منظوری سے، کامیاب بولی دہندگان کو ایک دن کے اندر لیٹر آف ایوارڈ جاری کر دیا گیا ہے۔

ٹی او ٹی بنڈل 13 میں راجستھان میں این ایچ-76 پر کوٹا بائی پاس اور اسٹے برج شامل ہیں، اسی طرح مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کی ریاستوں میں این ایچ-75 کے گوالیار-جھانسی سیکشن کوآئی آر بی انفراسٹرکچر ٹرسٹ کو 1,683 کروڑ روپے میں دیا گیا ہے۔

ٹی او ٹی بنڈل 14، جو دہلی اور اتر پردیش کی ریاستوں میں این ایچ-9 کے دہلی-ہاپوڑ سیکشن سمیت دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے پر مشتمل ہے، نیز ریاست اڈیشہ میں این ایچ-6 کے بنجابہل سے تیلیبانی سیکشن پر مشتمل ہے۔ کیوب ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ کو 7,701 کروڑ روپے میں دیا گیا ہے۔

ٹی او ٹی  بنڈلوں کی رعایتی مدت 20 سال ہے جس میں رعایت دہندگان کو اسٹریچ کو برقرار رکھنے اور چلانے کی ضرورت ہوگی۔ اس کے بدلے میں، رعایت دہندہ این ایچ  فیس کے قواعد کے تحت مقررہ فیس کی شرحوں کے مطابق ان اسٹریچ کے لیے صارف کی فیس جمع کرے گا اور برقرار رکھے گا۔

اس سے پہلے اکتوبر 2023 میں،این ایچ اے آئی نےٹی او ٹی بنڈل 11 اور 12 کو 400 کلومیٹر کی مشترکہ لمبائی کے لیے 6,584 کروڑ روپے میں دیا تھا۔ ۔ دو بنڈل (11 اور 12) اتر پردیش میں این ایچ-19 پر الہ آباد بائی پاس اور ریاست اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں بالترتیب للت پور - ساگر - لکھناڈون سیکشن پر مشتمل تھے۔ مالی سال24-2023 میں دیئے گئے چارٹی او ٹی بنڈلوں کی مشترکہ قیمت تقریباً 15968کروڑ روپے ہے۔ جو موجودہ مالی سال کے 10,000 کروڑ روپے کے مونیٹائزیشن ہدف سے زیادہ ہے۔

ٹی او ٹی  ماڈل، ہائی وے سیکٹر میں نجی شراکت کی حوصلہ افزائی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ این ایچ اے آئی نے وقتاً فوقتاً ٹول، آپریٹ ٹرانسفر کی بنیاد پر قومی شاہراہ کے مختلف حصوں کے ٹولنگ، آپریشن اور دیکھ بھال کے ٹھیکے دیئے ہیں۔ ٹی او ٹی ؎ نے سڑکوں کے نیٹ ورک کی قدر کو کھولنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس نے ملک میں عالمی معیار کے قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کی ترقی میں اپنا تعاون پیش کیا ہے۔

*************

ش ح۔  ا ک۔ ج ا

U No. 2582



(Release ID: 1987813) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu