کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت کوئلہ اسٹار ریٹنگ ایوارڈز کی تقریب کا اہتمام کرے گی


کوئلہ اور لگنائٹ  کی کانوں  کو غیر معمولی کارکردگی کے لیے ایوارڈز سے نوازا جائے گا

Posted On: 18 DEC 2023 2:57PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت  ، کوئلہ اور لگنائٹ کانوں کی غیر معمولی کارکردگی  کا اعتراف کرنے کی خاطر  20 دسمبر ،  2023  ء  کو ، پر وقار اسٹار ریٹنگ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کر رہی ہے۔  مکمل عزم کے ساتھ صنعت کے معیارات کو بلند کرنے  کی خاطر ، وزارت نے کلیدی معیارات پر کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ایک طے شدہ طریقہ ٔکار کو نافذ کیا ہے، جس سے پائیدار ترقی اور  فروغ کے لیے  بھروسہ مند کان کنی کو فروغ دیا  جا سکے۔ کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے  مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی  ، اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے اور ریلوے، کوئلہ اور کانوں کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے اس موقع پر مہمان ذی وقار ہوں گے۔

کوئلہ کی وزارت  ، کوئلہ اور لگنائٹ کان کنی کو  پائیدار بنانے  کے لیے پُر عزم ہے اور  یہ پائیدار کان کنی کے طریقوں  کو فروغ دے کر اور کانوں کے درمیان مسابقت کو متعارف کراکر  ، ملک میں کوئلے کی کانوں کی مجموعی کارکردگی کو  بہتر بنا رہی ہے۔ لہٰذا، وزارت نے کوئلے کی کانوں کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کرنے کی خاطر اسٹار ریٹنگ پالیسی  مرتب کی ہے۔  اسٹار ریٹنگ کی پالیسی سات جامع ماڈیولز میں اسٹار ریٹنگ کے معیار کا خاکہ پیش کرتی ہے ، جس میں ’’ کان کنی کے آپریشنز، ماحولیاتی عوامل، ٹیکنالوجیز ، کان کنی کے بہترین طریقوں کو اپنانا ، اقتصادی کارکردگی، بحالی اور باز آبادکاری، کارکنوں سے متعلق تعمیل اور حفاظت اور تحفظ ‘‘  شامل ہیں ۔

اسٹار ریٹنگ فائیو اسٹار سے  بغیر اسٹارک تک کے پیمانے پر دی جاتی ہے ،  جس میں ہر کان کی کارکردگی  کا مجموعی طور پر جائزہ  لیا جاتا ہے۔ کوئلے کی کانوں کا جائزہ تین زمروں کے تحت  لیا جاتا ہے ، جس میں  زیر زمین مائنز  ( یو جی )  ، اوپن کاسٹ مائنز  ( او سی )  اور مکسڈ مائنز شامل ہیں ۔ درجہ بندی ہر  پیمانے کے لیے دی جاتی ہے اور تمام قابل اطلاق پیمانوں کے زیادہ سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ ساتھ اسکور کیے گئے پوائنٹس کے مجموعے کا حساب لگایا جاتا ہے۔ 91 فی صد   اور 100 فی صد  کے درمیان اسکور کرنے والی  کانوں کو فائیو اسٹار ریٹنگ ملتی ہے۔

پچھلے چار  برسوں میں ( 19-2018 ء ، 20-2019 ء ، 21-2020 ء ، 22-2021 ء ) ، کل 68 کانوں  کو 5 اسٹار ریٹنگ کے لیے  منظوری دی گئی ، جن کا اسکور 91 فی صد سے زیادہ ہے۔ ان میں، 39 کانوں نے پہلا دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا ہے۔  اسٹار ریٹنگ کی درجہ بندی کے لیے مخلوط زمرے کے تحت کسی بھی کان نے کوالیفائی نہیں کیا ہے۔

شفافیت اور غیر جانبداری کو یقینی بنانے کے لیے کوئلے کی کانوں کا تجزیہ   ، کول کنٹرولرز آرگنائزیشن  ( سی سی او ) کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ حصہ لینے والی  کانوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ایک جامع خود تشخیصی عمل سے گزریں، جس میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والی کانوں  میں سے 10 فی صد  کو معائنہ کے عمل کے ذریعے مزید توثیق کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام کانوں کے درمیان مسابقت کو فروغ دینے اور کوئلے اور لگنائٹ کان کنی کی مجموعی کارکردگی اور  پائیداری کو  بہتر  بنانے کے لیے  تیار کیا گیا ہے۔

اس اسٹار ریٹنگ پالیسی نے کوئلے اور لگنائٹ کان کنی میں کارکردگی اور پائیداری کے معیار کو نمایاں طور پر بلند کیا ہے، ملک گیر شرکت کی حوصلہ افزائی کی ہے اور ذمہ دارانہ طریقوں کی  حمایت  کی ہے۔ اسٹار ریٹنگ ایوارڈ ایک  ترغیب  بن گیا ہے، جو کوئلے کی کان کنی کے شعبے میں دلچسپی اور مشغولیت کو فروغ دیتا ہے، جس سے عمدہ اور ذمہ داری کے لیے اجتماعی عزم کا اظہار ہوتا ہے۔  اسٹار ریٹنگ کی پالیسی  بھارت کے کوئلے کی کان کنی کے شعبے میں ایک اہم موڑ کی نشاندہی کرتی ہے، جو مسلسل بہتری لا رہی ہے، کارکردگی میں اضافہ کر رہی ہے اور پائیدار مستقبل کے لیے اعلیٰ ترین  تحفظ اور ماحولیاتی معیار کی پابندی کو یقینی بناتی ہے۔

آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے کے لیے حکومت ہند کے ویژن کے  خطوط پر ، کوئلہ  کی وزارت نے حال ہی میں اپنی خصوصی مہم 3.0 کو شاندار کامیابی کے ساتھ  مکمل کیا  ہے ۔ اس  مخصوص اقدام کا مقصد  ، صفائی کو ادارہ جاتی بنانا اور زیر التواء معاملات کو کم کرنے کے عمل کو ہموار کرنا ہے۔ وزارت نے عوامی شکایات کو مؤثر طریقے سے نمٹانے میں قابل ذکر کامیابی حاصل کی  ہے ، جس  میں مزید عوامی  رابطہ ، اراکین پارلیمنٹ کے حوالہ جات اور پارلیمنٹ  کا تعاون حاصل رہا ہے ۔ صفائی کی ایک جامع مہم میں ، جس میں اسکریپ کو  محتاط انداز سے ٹھکانے لگانے اور فائلوں کو منظم طریقے سے  ختم کرنے کے ساتھ مل کر، کثیر جہتی  طریقۂ کار کو اپنایا گیا ہے ۔

کوئلہ کی وزارت نے عوامی شکایات، پی ایم او حوالہ جات، سی ایم او حوالہ جات اور آئی ایم سی کے معاملات کو حل کرنے میں قابل ستائش 100 فی صد  کامیابی کی شرح کے ساتھ اہم سنگ میل حاصل کیا ہے ۔ صفائی مہم 962 مقامات پر چلائی گئی  ، جس میں 6589378 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی اور 8499  ایم ٹی  کباڑ کو  فروخت کرکے 34.01 کروڑ روپے کی رقم حاصل ہوئی ہے ۔  کارکردگی  پر مزید زور دیتے ہوئے، وزارت نے  139969 فزیکل فائلوں اور 1,05,369 ای فائلوں کا جائزہ لیا اور اس کے نتیجے میں 69227 فائلوں کو  ختم کیا گیا۔

اس کے علاوہ ، وزارت اور اس کے  سی پی ایس ایز  نے 6589378 مربع فٹ  جگہ خالی کراکر  ، تمام وزارتوں/محکموں کے درمیان ’ اسپیس فریڈ ‘ زمرے میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔  خالی کرائی گئی   اس جگہ کو سبزہ زار  اور مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے،  جس میں  باغبانی ، خوبصورتی، وسیع راستے، پارکنگ کی جگہ، دفتر میں بیٹھنے کے انتظامات اور اسٹوریج وغیرہ شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ،  کوئلے کی پی ایس یوز  نے تخلیقی طور پر  ، کان کنی کے اسکریپ مواد کو شاندار مجسموں اور مختلف نمونوں  کو تیار کرنے میں  دوبارہ استعمال کیا ہے۔ ان قابل ذکر کامیابیوں کے لیے مختلف  پی ایس یوز کو  الگ الگ زمروں میں ایوارڈ دیئے جائیں گے ۔

-----------------------

(ش ح۔  و ا      ۔ ع ا)

U NO: 2576


(Release ID: 1987791)
Read this release in: Kannada , English , Hindi , Tamil