صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

آیوشمان بھاو سے متعلق اپ ڈیٹ


آیوشمان آروگیہ مندر اور کمیونٹی ہیلتھ مراکز میں، 12 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ صحت میلوں میں، 10 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی آمد ریکارڈ کی گئی

ٹی بی، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، منہ کا کینسر، چھاتی کا کینسر، سروائیکل کینسر اور موتیابند جیسی بیماریوں کے لیے 17 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی اسکریننگ کی گئی

صحت کے کیمپوں میں 3.70 کروڑ سے زیادہ آیوشمان کارڈ بنائے گئے

چارکروڑ 38 لاکھ سے زیادہ اے پی ایچ اے(صحت کارڈ) کارڈز بنائے گئے

Posted On: 17 DEC 2023 3:47PM by PIB Delhi

ہندوستان کے آخری میل تک صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی کے مقصد سے ایک اہم اقدام میں، ہندوستان کی صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو نے 13 ستمبر 2023 کو ورچول طور پر گجرات کےگاندھی نگر سے ’آیوشمان بھا‘ مہم کے ساتھ ساتھ آیوشمان بھاو پورٹل کا بھی آغاز کیا تھا۔ آیوشمان کارڈوں تک مزید رسائی کو آسان بنانے کے لیے، اے بی ایچ اے-آئی ڈیز بنا نے اور صحت کی اہم اسکیموں اور بیماریوں ، غیر متعدی امراض، تپ دق، اور سکل سیل کی بیماری کے حالات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے 17 ستمبر 2023 سے ملک کے مختلف حصوں میں صحت میلے منعقد کئے گئے ہیں۔ یہ صحت کیمپ شہریوں کو حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کے بارے میں آگاہ کرنے اور بااختیار بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں، جس کا مقصد آگاہی اور فلاحی پروگراموں کے فوائد براہ راست لوگوں تک پہنچانا۔

مورخہ 16 دسمبر 2023 کو ایک اہم سنگ مہیل حاصل کیا گیا کیونکہ 17 ستمبر 2023 سے مہم کے آغاز کے بعد سے، آیوشمان آروگیہ مندروں اور کمیونٹی صحت مراکز کے ذریعہ منعقد کیے گئے 12.6 لاکھ سے زیادہ صحت میلوں میں ،لوگوں کی مجموعی آمد 10 کروڑ کے تعداد سے تجاوز کر گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002P7CV.jpg

 

مورخہ 10 دسمبر 2023 سے 16 دسمبر 2023 تک کے ہفتے میں، 47522 آیوشمان آروگیہ مندر صحت میلوں کا انعقاد کیا گیا اور اس کی رپورٹ دی گئی جبکہ 17 ستمبر 2023 سے اب تک کل 1229792 آیوشمان آروگیہ مندر صحت میلوں کے انعقادکی اطلاع دی گئی۔ ان میلوں میں 88617970 افراد نے شرکت کی جبکہ 16 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں 4241864 افراد نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003J8ZC.png

مورخہ 17 ستمبر 2023 سے، 17 کروڑ (172666845) لوگوں نے سات قسم کی بیماریوں کی اسکریننگ کروائی ہے ،جن میں ٹی بی، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، منہ کا کینسر، چھاتی کا کینسر، سروائیکل کینسر اور موتیابند کی شامل ہیں۔ 16 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے میں 8619636 لوگوں نے ان سات بیماریوں کی مفت اسکریننگ کی سہولیت سے استفادہ کیا۔

کمیونٹی صحت مراکز (سی ایچ سیز) کے تحت ،اب تک 34107 صحت میلے مکمل ہو چکے ہیں، جن میں کل 13784954 افراد کا اندراج کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0041EZ2.png

صحت میلوں میں اب تک کل 37036445 آیوشمان کارڈ بنائے جا چکے ہیں، جبکہ 16 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے میں، 478168 کارڈ بنائے گئے ہیں۔ اے بی ایچ اے(صحت کارڈ) کارڈز کی مجموعی تعداد 43893025بتائی گئی ہے۔ ۔ 17 ستمبر 2023 سے اب تک کل 110298 آیوشمان سبھا کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اور اس کی رپورٹ دی گئی ہے۔

ملک بھر میں منعقد آیوشمان بھاو مہم کی جھلکیاں

A group of women sitting in chairs in a classroomDescription automatically generated

مدھیہ پردیش میں آیوشمان بھاو صحت میلہ کا انعقاد

A group of women sitting at a tableDescription automatically generated

اوڈیشہ میں آیوشمان بھاو صحت میلہ کا انعقاد

A group of people standing around a tableDescription automatically generated

منی پور میں آیوشمان بھاو صحت میلہ کا انعقاد

A group of women sitting at a tableDescription automatically generated

اتر پردیش میں آیوشمان بھاو صحت میلہ کا انعقاد

پس منظر:

آیوشمان بھاو ‘ پہل کا مقصد، ہر گاؤں/ قصبے میں صحت کی دیکھ بھال کی تمام خدمات کو پورا کرنے کے لیے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے عہد کے مطابق، آخری میل تک رسائی کو یقینی بنانے اور معاشرے کے ہر فرد تک صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو قابل بنانا ہے۔’آیوشمان بھاو پہل میں مداخلتوں کا ایک مجموعہ شامل ہے، جس میں 'آیوشمان - آپ کے دوار 3.0'، 'آیوشمان سبھا'، 'آیوشمان میلے- صحت اور تندرستی کی سطح پر اور سی ایچ سیز میں میڈیکل کالجوں کے ذریعہ طبی کیمپ' شامل ہیں نیز نتیجتاآخر کار، گرام/ نگر کو پنچایت یا شہری وارڈ کو سیچوریشن موڈ میں 'آیوشمان پنچایت' یا 'آیوشمان اربن وارڈ' کا درجہ حاصل کرنے کے امر کو یقینی بنانا ہے۔

*****

(ش ح –ا ع- ر ا)    

U.No.2549



(Release ID: 1987519) Visitor Counter : 88