وزارتِ تعلیم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کاشی تمل سنگم 2023 کا افتتاح کریں گے


تمل وفد کا پہلا گروپ کاشی تمل سنگم کے دوسرے مرحلے میں شرکت کے لیے کاشی پہنچ گیا ہے

اس گروپ میں طلباء شامل ہیں، جن کا نام مقدس ندی گنگا کے نام پر رکھا گیا ہے

آمد پر گروپ کا شاندار استقبال کیا گیا

Posted On: 17 DEC 2023 1:05PM by PIB Delhi

کاشی تمل سنگم کے دوسرے مرحلے کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی آج شام نمو گھاٹ، وارانسی میں کریں گے۔ تمل وفد کا پہلا دستہ ،جس میں تمل ناڈو کے مختلف حصوں سے طلباء کا ایک گروپ شامل ہے جس کا نام مقدس دریا 'گنگا' کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، کاشی تمل سنگم کے 15 روزہ دوسرے مرحلے میں شرکت کے لیے آج مقدس شہر کاشی (وارنسی) پہنچا۔ وارانسی کینٹ ریلوےسٹیشن پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اپنے قیام کے دوران وہ پریاگ راج اور ایودھیا بھی جائیں گے۔

اس پروگرام کے دوران سنگم میں حصہ لینے کے لیے مزید چھ گروپ جن میں اساتذہ (یمنا)، پیشہ ور افراد (گوداوری)، روحانی (سرسوتی)، کسان اور کاریگر (نرمدا)، مصنفین (سندھو) اور تاجر اور کاروباری (کاویری) شامل ہیں، کاشی پہنچیں گے۔

حکومت ہند کی  وزارت تعلیم اس تقریب کے لیے نوڈل ایجنسی ہے جس میں ثقافت، سیاحت، ریلوے، ٹیکسٹائل،  ڈبہ بند خوراک (او ڈی او پی)، ایم ایس ایم ای، اطلاعات و نشریات، ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ کی وزارتیں ، آئی آر سی ٹی سی اور حکومت اتر پردیش کے متعلقہ محکمے شرکت کر رہے ہیں ۔

عوامی رابطے کے اس پروگرام کا بنیادی مقصد قدیم ہندوستان میں سیکھنے اور ثقافت کے دو اہم مراکز -کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان رشتوں کا احیا ہے ۔ اس کا مقصد علم اور ثقافت کی ان دونوں روایات کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے جبکہ مشترکہ ورثے کی تفہیم اور ان دونوں خطوں کے لوگوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ اس میلے کا مقصد دونوں ثقافتوں کے درمیان قدیم فکری، ثقافتی، روحانی اور فنی رشتے کو دوبارہ دریافت کرنا اور مضبوط کرنا ہے۔ 15 دن کے طویل پروگرام کے دوران، تمل ناڈو اور وارانسی کے مختلف ثقافتی گروپ کاشی میں ثقافتی پروگرام پیش کریں گے۔

تمل ناڈو اور کاشی کے فن و ثقافت، ہینڈلوم، دستکاری، کھانوں اور دیگر خصوصی مصنوعات کی نمائش کرنے والے اسٹال لگائے گئے ہیں۔ تمل ناڈو اور کاشی کی ثقافتوں کو یکجا کرنے والے ثقافتی پروگرام کاشی کے نمو گھاٹ پر بھی منعقد کیے جائیں گے۔ تقریب کے پورے دورانیے میں علم کے مختلف پہلوؤں جیسے ادب، قدیم متون، فلسفہ، روحانیت، موسیقی، رقص، ڈرامہ، یوگا، آیوروید، ہینڈلوم، دستکاری کے ساتھ ساتھ جدید اختراعات، کاروباری تبادلے، ایڈ ٹیک اور دیگر اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز پر سیمینار، مباحثے، لیکچر وغیرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔  اس کے علاوہ، ماہرین اور اسکالر، تمل ناڈو اور کاشی کے مختلف شعبوں/پیشوں کے مقامی پریکٹیشنر بھی ان تبادلوں میں حصہ لیں گے تاکہ مختلف شعبوں میں باہمی طور پر  سیکھنے سے مشاہداتی علم/ اختراع کا ایک شعبہ ابھر سکے۔

تمل ناڈو کے وفد کے علاوہ بڑی تعداد میں کاشی کے مقامی باشندے بھی اس تقریب میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017V24.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029PRA.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WAEP.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

2543



(Release ID: 1987409) Visitor Counter : 43