امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے سانند میں وکست بھارت سنکلپ یاترا سے خطاب کیا


وکست بھارت سنکلپ یاترا اس عہد کو لینے کا سفر ہے کہ 2047 میں جب ملک کی آزادی کے 100 سال مکمل ہوں گے، تو ہندوستان مکمل طور پر ترقی یافتہ بن چکا ہوگا

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں گزشتہ دس سال کے دوران سکیورٹی اور معیشت سمیت ہر شعبے میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں

اب وقت آ گیا ہے کہ ان شہیدوں کے خوابوں کا ہندوستان تعمیر کیا جائے، جنہوں نے ملک کے لئے عظیم قربانیاں پیش کیں

جناب نریندر مودی نے ملک میں دو کروڑ لکھ پتی دیدی بنانے کا نشانہ رکھا ہے اور جب یہ اسکیم ملک کے ہر گاؤں تک پہنچ جائے گی، تو پورے ہندوستان میں اصل تبدیلی آئے گی

امن، ترقی، خوشحالی اور غریب سے غریب لوگوں کو خود کفیل بنانے کی روایت ، جو جناب نریندر مودی نے گجرات میں قائم کی تھی، وکست بھارت سنکلپ یاترا اسی روایت کو آگے بڑھائے گی

Posted On: 16 DEC 2023 6:46PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج سانند، گجرات میں وکست بھارت سنکلپ یاترا سے خطاب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MGCL.jpg

اس موقع پر جناب امت شاہ نے کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا پر وعدہ کرنے کا سفر ہے کہ 2047 میں جب ہندوستان کی آزادی کے سو سال پورے ہوں گے، تو ہندوستان مکمل طور پر ترقی یافتہ بن چکا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ دس برسوں کے دوران ملک میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے ملک کی سلامتی کو یقینی بنایا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ کشمیر سے آرٹیکل  370 کا خاتمہ سردار پٹیل اور شیاما پرساد مکھرجی کے زمانے سے نا مکمل رہا اور وزیراعظم مودی نے اسے پورا کرنے کے لئے کام کیا۔ انہوں نے کہاکہ مودی جی کی قیادت میں عظیم رام مندر کی تعمیر ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب مودی کی قیادت میں ہمارا چندریان چاند پر پہنچا اور ہمارا جھنڈا لہرا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LGXZ.jpg

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ آزادی کے بعد 75 برس میں پہلی مرتبہ ملک کی معیشت بہت مضبوط ہوئی ہے اور صنعتی ترقی سب سے زیادہ اونچائی پر پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے کروڑوں غریبوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے پر کام کام کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہاں چنگودر میں بھی نریندر مودی سرکار نے ہر گھر میں مل کا پانی پہنچانے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی جی نے ہر گاؤں کو سڑک سے جوڑنے، ہر گھر میں بجلی  پہنچانے، ہر گھر میں بینک کھاتہ فراہم کرنے اور ہر غریب کو ماہانہ پانچ کلو گرام اناج فراہم کرنے کا بندوبست کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GB46.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ پچھلے 75 سالوں میں ملک نے کئی شعبوں میں کافی ترقی کی ہے۔ آزادی کے لیے قربانیاں دینے والوں نے ہر میدان میں ہندوستان کو دنیا میں پہلا مقام دلانے کے لیے جدوجہد کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کے لیے اپنی عظیم قربانی دینے والے شہیدوں کے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیر کی جائے۔ جناب شاہ نے کہا کہ جب ہندوستان کی آزادی کے 100 سال مکمل ہوں گے تو ملک میں ایک بھی شخص ایسا نہیں ہونا چاہئے جس کے گھر میں گیس سلنڈر، بیت الخلا، کھانا، بجلی نہ ہو۔ کوئی بھی ناخواندہ نہیں ہونا چاہئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0049DL4.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک میں 2 کروڑ ‘لکھپتی دیدی’ بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار جب یہ اسکیم کامیابی کے ساتھ ملک کے ہر گاؤں تک پہنچ جائے گی تو ہندوستان میں حقیقی تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی غریب بہنوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے سے ان کی زندگی میں بہت سی چھوٹی چھوٹی پریشانیاں ختم ہو جائیں گی۔ جناب شاہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی عوامی بہبود کی تمام اسکیموں کے لیے ‘مودی گارنٹی’ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت کے فوائد مرکز میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور گجرات میں  بھوپیندر پٹیل کی قیادت والی حکومت کی شکل میں دیکھے گئے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے گجرات میں اچھی سڑکیں بنائی ہیں اور 24 گھنٹے بجلی فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن، ترقی، خوشحالی اور غریب سے غریب کو خود کفیل بنانے کی جو روایت جناب نریندر مودی جی نے گجرات میں پیدا کی ہے، وکست بھارت سنکلپ یاترا اسی روایت کو آگے بڑھائے گی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1987303) Visitor Counter : 87