وزارت دفاع

صدر جمہوریہ نے 1971 کی جنگ میں ہندوستان کی فتح کی یاد میں وجئے دیوس کے موقع پر بہادر  شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کی قیادت کی


ان کی بہادری، لگن، قربانیاں اور غیر متزلزل جذبہ لوگوں کے دلوں اور  ملک کی تاریخ میں ہمیشہ نقش رہے گا: وزیراعظم

وزیر دفاع  نے نئی دہلی میں نیشنل وار میموریل میں بہادر سپاہیوں کو پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 16 DEC 2023 11:56AM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے 16 دسمبر 2023 کو وجے دیوس کے موقع پر ان  بہادر شہیدروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کی قیادت کی جو 1971 کی جنگ میں ہندوستان کی تاریخی فتح کی یاد دلاتے ہیں ۔ ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعہ، صدر جمہوریہ نے کہا کہ قوم مسلح افواج کے اہلکاروں کی بے لوث قربانی اور بے مثال ہمت کو شکریہ  کے ساتھ یاد کرتی ہے جس نے ہندوستان کی جیت کو یقینی بنایا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھی بہادر فوجیوں کو ان کی قربانیوں اور غیر متزلزل جذبے کو یاد کرتے ہوئے دلی خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کے دلوں اور قوم کی تاریخ میں ہمیشہ کے لیے نقش رہے گا۔

وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے مسلح افواج کے اہلکاروں کی بے مثال ہمت اور بہادری کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جنہوں نے ہر حال میں بے خوف ہوکر ہمارے ملک کی حفاظت کی ہے‘‘۔

وزیر دفاع  نےوجے دیوس  کی یاد میں نئی دہلی میں نیشنل وار میموریل میں بہادر شہیدوں کو پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر مملکت برائے دفاع جناب اجے بھٹ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل آر ہری کمار، ڈیفنس سکریٹری جناب گریدھر ارمانے اور وائس چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر مارشل اے پی سنگھ نے  بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

2515



(Release ID: 1987127) Visitor Counter : 60


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Manipuri