وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ کے مشن كے متعین پلیٹ فارم سے بحیرہ عرب میں ہائی جیکنگ کے واقعے کے خلاف كارروائی

Posted On: 16 DEC 2023 11:15AM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے مشن كے متعین پلیٹ فارموں نے بحیرہ عرب میں مالٹا کے جھنڈے والے جہاز ایم وی روین کو ہائی جیک کرنے کے ایک سمندری واقعے کے خلاف فوری كارروائی كی۔ متعلقہ جہاز نے جس میں عملہ كے 18  اراكین سوار تھے یو كے ایم ٹی او پورٹل پی ایم  پر   14 دسمبر 23 كو ہنگامی مدد کا پیغام بھیجا تھا جس میں تقریباً چھ نامعلوم لوگوں کے جہاز پر چڑھ جانے کی نشاندہی کی گئی تھی۔

فوری جواب دیتے ہوئے ہندوستانی بحریہ نے اپنے بحری میری ٹائم پیٹرول طیارے کو علاقے میں نگرانی کرنے والے اور اپنے جنگی جہاز کو خلیج عدن میں اینٹی پائریسی گشت پر لگا دیا تاکہ ایم وی روین کو تلاش کیا جا سکے۔

طیارے نے 15 دسمبر 23 کی صبح کو ہائی جیک کردہ بحری جہاز کے اوپر پرواز شروع کر دیا اور ہندوستانی بحریہ كا یہ طیارہ جہاز کی نقل و حرکت کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے جو اب صومالیہ کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز نے بھی جو بحری قزاقی مخالف گشت کے لیے خلیج عدن میں متعین ہے، 16 دسمبر 23 کی صبح  ایم وی روین کے خلاف مداخلت سے كام لیا ہے

علاقے میں دیگر ایجنسیوں/ایم این ایف سے ہم آہنگی کے ساتھ مجموعی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

ہندوستانی بحریہ بین الاقوامی شراکت داروں اور دوست بیرونی ممالک کے ساتھ ساتھ خطے میں سب سے پہلے جوابی قدم اٹھانے اور تجارتی جہاز رانی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)(3)RSH6.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)BDTX.jpeg

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1987081) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Hindi , Telugu