سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

معذور افراد کے اعلیٰ کمشنر نے  بھارتی فضائیہ کےایک سابق افسر اور پیراشوٹر کی وہیل چیئر قبول کرنے سے انکار کرنے اور ان سے بدسلوکی کرنے کے لیے اولا کیبس کو نوٹس جاری کیا

Posted On: 15 DEC 2023 4:31PM by PIB Delhi

معذوروں کے اعلیٰ کمشنر نے وِنگ کمانڈر شانتنو، جو ایک پیراشوٹر بھی ہے، سے بدسلوکی کرنے کے لیے اولا کیبس کو نوٹس جاری کیا ہے۔

سی سی پی ڈی کو اپنی شکایت میں ہندوستانی فضائیہ کے سابق افسر نے کہا کہ اُس نے کرنی سنگھ شوٹنگ رینج سے ایک مختصر فاصلے تک سفر کرنے کے لیے ایک اولا کیب بُک کی تھی، جہاں اُنہیں پہلے کھیلو انڈیا پیرا گیمز میں شرکت کرنی تھی، جو 12 دسمبر 2023 سے شروع ہوئی ہے، کیونکہ ریئربوٹ اسپیس میں کوئی جگہ نہیں تھی، جہاں پر سی این جی کٹ رکھی ہوئی تھی۔اس کی اہلیہ نے ڈرائیور سے درخواست کی کہ وہ گاڑی کی پچھلی سیٹ  پر فولڈڈ (کھلنے اور بند ہونے والی)وہیل چیئررکھ دیں۔شکایت کے مطابق کیب  ڈرائیور ، جس کے بارے میں تفصیلات شکایت کنندہ کی طرف سے مشترک کی گئی، اس کی اہلیہ کے ساتھ بہت جارحانہ طریقے سے پیش آیا اور اس  نے بدسلوکی کی اور کہا کہ دونوں کیب سے باہر آجائیں ، کیونکہ وہ اپنی کار میں وہیل چیئر نہیں رکھے گا اور وہیل چیئر نہیں لے کر جائے گا۔اس کے نازیبا سلوک ،بھونڈے  رویے اور گالی  گلوج سے ناراض ہوکر فضائیہ کے سابق افسر نے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے معذورافراد کے اعلیٰ کمشنر سے رجوع کیا۔

اس الزام کو کسی معذور شخص کے وقار کی توہین سمجھتے ہوئے جو ایک سپاہی اور کھلاڑی بھی ہے، چیف کمشنر نے اولا سے 30 دنوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔

************

ش ح۔ح ا۔ن ع

U. No.2466



(Release ID: 1986727) Visitor Counter : 43


Read this release in: English , Hindi , Punjabi