زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت اور کسانوں کی بہبود اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج نئی دہلی میں آسیان-انڈیاملیٹ فیسٹیول کی نمائش کا دورہ کیا
Posted On:
15 DEC 2023 2:36PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج ڈی ایل ایف پرومینیڈ مال، نئی دہلی میں آسیان-انڈیا ملیٹ فیسٹیول کی نمائش کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سکریٹری محترمہ منیندر کور اور جوائنٹ سکریٹری محترمہ شوبھا ٹھاکر بھی موجود تھیں۔ آسیان میں ہندوستانی مشن (انجمن برائے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک) زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے ساتھ مل کر دو روزہ آسیان-انڈیا ملیٹ فیسٹیول 2023 کا انعقاد کر رہا ہے۔ موٹے اناج کے بین الاقوامی سال کی مناسبت سے، اس تہوار کا مقصد بیداری میں اضافہ کرنا اورموٹے اناج اور موٹے اناج پر مبنی مصنوعات کے لیے ایک بڑی مارکیٹ قائم کرنا ہے۔

جناب ارجن منڈا نے میلے کے ایک حصے کے طور پر منعقد ہونے والی موٹے اناج پر مبنی نمائش کا دورہ کیا جس میں موٹے اناج پر مبنی کسانوں کی پیداواری تنظیموں(ایف پی اوز) اور زرعی صنعت کاروں کی شرکت شامل تھی۔

بات چیت کے دوران مرکزی وزیر نے کسان برادری سے اپیل کی کہ وہ مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی کئی اہم اسکیموں جیسے پی ایم فصل بیما اور پی ایم کسان سمردھی کا فائدہ اٹھائیں۔

نمائش کا مقصد آسیان ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا، ثقافتی اور پاکیزہ تنوع کا جشن منانا اور صحت مند مستقبل کے لیے موٹے اناج کے پائیدار طریقوں کو فروغ دینا ہے۔
*****
U.No.2449
(ش ح – ا ک - ر ا)
(Release ID: 1986685)