دیہی ترقیات کی وزارت

دیہی ترقی کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب چرنجیت سنگھ نے کل نئی دہلی میں دین دیا ل انتودیہ یوجنا –قومی دیہی روزی روٹی مشن(ڈی اے وائی-این آر ایل ایم)سے متعلق شراکت داروں کی میٹنگ سے خطاب کیا


ایڈیشنل سکریٹری جناب چرنجیت سنگھ نے خوراک، صحت، تغذیہ اور واش  سے متعلق سرگرمیاں (ایف این ایچ ڈبلیو) کے اہداف کو حاصل کرنے میں شراکت داری کے اہم رول پر زور دیا

جناب سنگھ نے ڈے-این آر ایل ایم’’سنگٹھن، سواستھیہ، سمردھی‘‘ کے لیے ایف این ایچ ڈبلیو لوگو کی نقاب کشائی کی

Posted On: 15 DEC 2023 1:04PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب چرنجیت سنگھ نے کل نئی دہلی میں دین دیال انتودیہ یوجنا- قومی دیہی روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی-این آر ایل ایم)پر شراکت داروں کی میٹنگ سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں جناب  چرنجیت سنگھ نے خوراک،تغذیہ ،صحت اور واش  سے متعلق سرگرمیوں (ایف این ایچ ڈبلیو)کے اہداف کے حصول میں شراکت داری کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی میں متعدد اختراعات ہیں، جو روزی روٹی کے ساتھ ساتھ دیہی خاندانوں کی صحت اور غذائیت کی حیثیت کو بھی متاثر کر سکتی ہیں، جن کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ جناب چرنجیت سنگھ نے ڈی اے وائی-این آر ایل ایم کے لیے ایف این ایچ ڈبلیو لوگو کی نقاب کشائی بھی کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018QLV.jpg

 

دین دیال انتودیہ یوجنا-قومی دیہی روزی روٹی مشن میں ایف این ایچ ڈبلیو کے انضمام کی ضرورت کے تناظر کو طے کرتے ہوئے دیہی روزی  روٹی ، دیہی ترقی کی وزارت میں جوائنٹ سیکریٹری  محترمہ اسمرتی شرن نے خواتین کی زیر قیادت اور خواتین کی ملکیت والے اداروں کی طاقت کا ذکر کیا۔ حکومت کے  نقطہ نظر پر زور دیا گیا اور سستے طریقہ کار کے ساتھ  آخر شخص تک رسائی بڑھانے کے لیے شراکت داری کو مدعو کیاگیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شراکت دار اثرات کو بڑھانے میں حکومت کی مدد کر سکتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RUJW.jpg

 

دین دیال انتودیہ یوجنا- قومی دیہی روزی روٹی مشن حکومت ہند کے ایک اہم پروگرام نے دیہی گھرانوں میں ایف این ایچ ڈبلیوکے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے متعدد ایجنسیوں کے ساتھ شراکت کے امکانات تلاش کرنے کے لیے شراکت داروں کی میٹنگ کا اہتمام کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UD51.jpg

 

میٹنگ کے مخصوص مقاصد میں دین دیال انتودیہ-قومی دیہی روزی روٹی مشن کے تحت ملک بھر میں خواتین کے گروپوں کی طرف سے ایف این ایچ ڈبلیوپر دیہی برادریوں کی بیداری بڑھانے، صحت مند رویوں کو اپنانے اور حقداروں اور خدمات تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے کی جانے والی وسیع کوششوں سے حاصل کردہ سیکھنے کا اشتراک کرنا شامل تھا۔ یہ اجلاس نتیجہ خیز حکمت عملی دستاویز کے قیام کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے کے لیے مشاورت کے سلسلے میں پہلا اجلاس ہے، جاری سرگرمیوں کی حمایت کے لیے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو متاثر کرتا ہے اور اختراعات اور تحقیق کے لیے مؤثر نظریہ ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004E9TV.jpg

 

یہ دن چھتیس گڑھ میں لوگوں کی شرکت  سے  شروع ہوا، جہاں ریاستی مشن ڈائریکٹر، ریاستی منیجنگ ڈائریکٹر، محترمہ پدمنی ساہو نے ایف این ایچ ڈبلیو کی سرگرمیوں، تال میل کے مواقع پرایس آر ایل ایم کے نقطہ نظر کو اُجاگر کیا اور مؤثر شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔ موجودہ شراکت دار یعنی بی ایم جی ایف، پی سی آئی انڈیا اوریونیسیف نے دین دیال انتودیہ  یوجنا-قومی دیہی روزی روٹی مشن کے ساتھ  اشتراک اور ایف این ایچ ڈبلیوکی  سرگرمیوں کے برسوں میں کیسے ارتقاء ہوا ہے کے بارے میں اپنے تجربات مشترک کئے۔ اس تقریب میں معروف کارپوریٹ اور سی ایس آر لیڈروں پر مشتمل ایک پینل بھی تھا جنہوں نے صحت اور غذائیت کے لیے دین دیال انتودیہ یوجنا- قومی دیہی روزی روٹی مشن  پلیٹ فارم کی صلاحیت اور اس کو آگے لے جانے کے لیے باہمی تعاون پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005IG0M.jpg

 

یہ شراکت دار میٹنگ دین دیال انتودیہ یوجنا- قومی دیہی روزی روٹی مشن کے نقطہ نظر میں ایک اہم موڑ کی نشاندہی کرتی ہے، جو کہ ذریعہ معاش کی تخلیق کے ساتھ ساتھ ایف این ایچ ڈبلیو کو ترجیح دینے کے مضبوط عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔کلیدی شراکت داری کو فروغ دینے اور ایف این ایچ ڈبلیوسرگرمیوں کو بڑھاتے ہوئے،دین دیال انتودیہ یوجنا- قومی دیہی روزی روٹی مشن  کا مقصد دیہی خواتین کو بااختیار بنانا، غربت کے  سلسلے کو توڑنا اور ہندوستان بھر میں لچکدارطبقوں کی تعمیر کرنا ہے۔

************

ش ح۔ح ا۔ن ع

U. No.2444



(Release ID: 1986670) Visitor Counter : 52