سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر – این پی ایل  نے آئی آئی ایس ایف 2023 کے رابطہ کاری پروگرام کا انعقاد کیا

Posted On: 14 DEC 2023 6:29PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر – این پی ایل  نے  آئی آئی ایس ایف – 2023  کے لیے 14 دسمبر  ، 2023 ء کو آدھے دن کے ایک رابطہ کاری پروگرام کا اہتمام کیا  ، جو 17 سے 20 جنوری ، 2024 ء کے دوران  ہریانہ میں فرید  آباد کے آر سی بی – ٹی ایچ ایس ٹی آئی   کیمپس میں منعقد کیا جائے گا ۔ افتتاحی پروگرام کا آغاز  سی ایس آئی آر – این پی ایل  آڈیٹوریم میں شمع روشن کرکے اور سرسوتی وندنا کے ساتھ ہوا۔ سی ایس آئی آر – این پی ایل   کے ڈائریکٹر پروفیسر وینوگوپال اچانتا  نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور آئی آئی ایس ایف کی اہمیت اور عوام کو حساس بنانے اور سائنسی مزاج کو فروغ دینے کے لیے رابطہ کاری پروگرام کی اہمیت پر زور دیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی، پروفیسر ایم ایم ترپاٹھی (ڈی جی، این آئی ایل آئی ٹی) نے اجتماع سے خطاب کیا اور آئی آئی ایس ایف 2016 کے ساتھ اپنی یادیں ساجھا کیں  ، جو پہلے  سی ایس آئی آر – این پی ایل   کیمپس میں منعقد کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو ایسے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر اور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینا چاہیے کیونکہ وہ مستقبل کے رہنما ہیں اور ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ڈاکٹر ترپاٹھی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس یعنی مصنوعی ذہانت ، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر یعنی ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچہ ، سائبر سیکیورٹی، کوانٹم کمپیوٹنگ، مالیکیولر کمیونیکیشن وغیرہ میں معاشرے اور اس سے منسلک چیلنجوں میں اخلاقیات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-12-14at6.29.16PM3R8R.jpeg

اس پروگرام میں اندرا پرستھ وگیان بھارتی کے صدر پروفیسر پونیت مصرا  کی طرف سے آئی آئی ایس ایف 2023 میں منعقد کی جانے والی تقریبات کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی گئی ۔  ڈاکٹر مصرا نے اسٹوڈنٹس سائنس ولیج، ینگ سائنٹسٹ کانفرنس، خاتون سائنس دانوں اور انٹرپرینیور کنکلیو وغیرہ جیسے چار روزہ تقریبات کے حصے کے طور پر ،اُن 16 تقریبات کو اجاگر کیا ، جو اس دوران منعقد کی جائیں گی ۔ انہوں نے سامعین کو آئی آئی ایس ایف  کے کردار اور مقصد کے بارے میں آگاہ کیا  ، جس میں روایت، ثقافت اور تہوار کی شکل میں سائنس کا ترجمہ شامل ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ، اس تک رسائی حاصل کر سکیں  ، خاص طور پر  ہمارے ملک کے نوجوان مستقبل کی نسل میں سائنسی مزاج کی پرورش اور نشوونما کر سکیں۔ ایک اور مقرر سی ایس آئی آر – این پی ایل کے اعلیٰ سائنس داں  ڈاکٹر سشیل کمار نے سی ایس آئی آر – این پی ایل  کا ایک جائزہ پیش کیا ۔ یہ جائزہ ، اس کے مینڈیٹ، ماضی اور حال کی سرگرمیوں کے بارے میں  تھا ، جو  مختلف علاقوں میں سی ایس آئی آر – این پی ایل   میں میٹرولوجی، ریسرچ، اسکل ڈیولپمنٹ اور مزید معاونت کے شعبے میں کی جا رہی ہے۔ پروگرام کا اختتام سی ایس آئی آر – این پی ایل    میں آئی آئی ایس ایف رابطہ کاری پروگرام کے کو آرڈینیٹر ڈاکٹر سمیت کے مصرا کے  اظہارِ تشکر کے ساتھ ہوا   ۔ اس  کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-12-14at6.27.43PM6NXA.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-12-14at6.28.39PMTWSV.jpeg

 

*************

ش ح  ۔  ع م  ۔ ع ا

U. No. 2434



(Release ID: 1986569) Visitor Counter : 51


Read this release in: English , Hindi , Punjabi