شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرق کے لیے این ای ایس آئی ڈی ایس اور این ایل ایس آئی ڈی ایس کے تحت منصوبے
Posted On:
14 DEC 2023 4:09PM by PIB Delhi
نارتھ ایسٹ اسپیشل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) کے تحت 2020-21 سے 2022-23 تک کے دوران آسام کے لیے 839.59 کروڑ روپے کے کل 32 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔
این ایل سی پی آر اسکیم کے تحت، 16233.78 کروڑ روپے کے کل 1635 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے اور 11124.32 کروڑ روپے کے کل 1307 پروجیکٹس مکمل ہوچکے ہیں اور 5005.55 کروڑ روپے کے 327 پروجیکٹس پر عمل درآمد کے مختلف مراحل ہیں۔
این ای ایس آئی ڈی اسکیم کے تحت، آغاز سے لے کر اب تک تمام شمال مشرقی ریاستوں کے لیے 6180.23 کروڑ روپے کے کل 181 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 956.77 کروڑ روپے کے 25 پروجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں اور بقیہ پروجیکٹ نفاذ کے مختلف مراحل میں ہیں۔
آغاز سے لے کر اب تک این ای ایس آئی ڈی ایس کے تحت کل 4134.07 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 1564.36 کروڑ روپے استعمال کیے گئے ہیں۔
یہ اطلاع شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-2411
(Release ID: 1986551)
Visitor Counter : 50