اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

2023 میں 4000 سے زائد خواتین نے کامیابی کے ساتھ محرم كے بغیر حج کے لیے درخواستیں  دیں

Posted On: 14 DEC 2023 3:51PM by PIB Delhi

محرم کے بغیر خواتین كے سفر حج كے زمرہ کو حکومت ہند نے حج 2018 میں متعارف کرایا تھا۔ اس کے بعد سے اس زمرے کے تحت زیادہ سے زیادہ خواتین کو درخواست دینے کی ترغیب دینے پر زور دیا گیا ہے۔ 2023 میں 4000 سے زائد خواتین نے کامیابی کے ساتھ محرم كے بغیر حج کے لیے درخواستیں  دیں۔

اس مقدس مذہبی سفر کو انجام دینے کے لیے ایک ساتھی مرد حاجی یعنی محرم پر انحصار روایتی طور پر مسلم خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ تھی۔ یہ ركاوٹ حکومت ہند نے 2018 میں پینتالیس (45) سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کو بغیر محرم کے حج کے لیے درخواست دینے کی اجازت دے کر ختم كر دی تھی جس میں اہل خواتین کے لیے چار (4) کے گروپوں میں محرم كے بغیر سفر كے زمرہ کے تحت حج کرنے کا انتظام کیا گیا تھا۔

حج 2023 میں پہلی بار حکومت ہند نے واحد اہل خواتین کو بھی محرم كے بغیر سفر كے زمرے کے تحت حج-2023 کے لیے درخواست دینے کی اجازت دی۔

اس اقدام کے نتیجے میں حج 2023 میں 4000 سے زیادہ کامیاب خواتین درخواست گزاروں کے ساتھ اب تك كی سب سے زیادہ شرکت ہوئی، جس سے ان كے اندر زیادہ اعتماد، ذاتی آزادی اور سماجی نقل و حرکت میں اضافہ ہوا۔ ان اقدامات نے صنفی شمولیت اور خواتین کو بااختیار بنانے كے رخ پر بھی مثبت طور پر کام کیا ہے۔

محرم كے بغیر سفر حج كے زمرے کے تحت درخواستوں کی حوصلہ افزائی کے علاوہ انتظامی طور پر درج ذیل اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ محرم كے بغیر سفر حج زمرہ کے تحت حجاج کو مزید آسانی اور سہولت فراہم کی جاسکے:-

1۔ کسی بھی اہل خاتون  کی حج  كے لیے درخواست کے اندراج کے عمل کو آسان بنانا، جو محرم كے بغیر والے زمرے کے تحت درخواست دینا چاہتی ہے۔

2۔ مخصوص پروازیں مقررہ ایمبارکیشن پوائنٹس سے چلائی گئیں جن میں خاتون خادم الحجاج سوار تھیں تاكہ سعودی عرب کے ہوائی سفر کے دوران خواتین کی مدد كی جا سكے۔

3۔ بغیر محرم زمرے كی خاتون عازمینِ حج کے قیام کے لیے مخصوص عمارتیں فراہم کی گئیں۔ ان خاتون عازمین اور ان کے سامان کی حفاظت اور سلامتی کے لیے وقف لیڈی کوآرڈینیٹر، حج آفیسرز، حج اسسٹنٹ اور خادم الحجاج کو تعینات کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ان عمارتوں میں لیڈی ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس کو صحت اور صفائی کے امور کی دیکھ بھال کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔

4۔ بغیر محرم زمرے کی عازمین کو سعودی عرب میں قیام کے دوران جہاں بھی ضرورت ہوءی ان کی آمدورفت کے لیے خصوصی بسوں کا انتظام کیا گیا تھا۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے 2023 میں کرناٹک سے حج پر جانے والے کل 7,120 عازمین میں سے کل 119 بغیر محرم والے زمرہ کے تحت تھیں۔

یہ اطلاع اقلیتی امور کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب دی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1986446) Visitor Counter : 87


Read this release in: Hindi , Tamil , English , Marathi