مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ریڑی پٹری والے خوانچہ فروشوں کا تحفظ

Posted On: 14 DEC 2023 3:56PM by PIB Delhi

شہری  ریڑی پٹری والے خوانچہ فروشوں (ایس ویز) کے حقوق کے تحفظ کے لیے اور سڑک پر فروخت جاتی  سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیے، حکومت نے خوانچہ فروشوں (روزی کا تحفظ  اور ریڑی پٹری  خوانچہ فروشوں کے ضابطے) کا قانون  2014 نافذ کیا،  جسے متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قواعد وضع کرکے لاگو کیا جاتا ہے۔ قانون کی دفعات کے مطابق اسٹریٹ وینڈنگ کے لیے اسکیم، ضمنی قوانین اور منصوبہ۔ پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر، اس وزارت نے مذکورہ قانون کی مختلف دفعات کے نفاذ کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو لاگو کرنے والی ایجنسی کے طور پر ایڈوائزری جاری کی ہے۔ خوانچہ فروشوں (روزی کا تحفظ  اور ریڑی پٹری  خوانچہ فروشوں کے ضابطے) کا قانون  2014  فراہم کرتا ہے کہ ریاستیں/شہری مقامی ادارے (یو ایل بی)،  ہر پانچ سال میں کم از کم ایک بار ایس ویز کی شناخت کے لیے ایک سروے کرائیں۔ اگر دو سروے کے درمیانی عرصے میں، کوئی بھی شخص خوانچہ فروشی  کرنا چاہتا ہے، تو یو ایل بی  کی ٹاؤن وینڈنگ کمیٹی، ایسے شخص کو سرٹیفکیٹ آف وینڈنگ (سی او وی) دے سکتی ہے، جو کہ اسکیم، اسٹریٹ وینڈنگ کے منصوبے اور  وینڈنگ زونس کی  ہولڈنگ کی گنجائش کے مطابق  ہے۔  پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت، اس وزارت نے 'سوانیدھی سے سمردھی' کے ذیلی جزو کے تحت، منتخب یو ایل بی میں، پی ایم سواندھی کے مستفیدین اور ان کے خاندانوں کی سماجی و اقتصادی پروفائلنگ کا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد اہل ایس ویز کو منتخب کرنے کے لیے مرکزی حکومت کی مختلف  بہبود کی اسکیموں کے ساتھ  منسلک  کرنا ہے،  جن میں  پردھان منتری جیون جیوتی بیما یوجنا، پی ایم تحفظ بیما یوجنا، پردھان منتری شرم یوگی مندھن یوجنا، جنانی تحفظ یوجنا، اور پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) شامل ہیں۔

مزید برآں، دین دیال انٹیودیا یوجنا-قومی شہری ذریعہ معاش مشن (ڈی اے وائی این یو ایل ایم) کے ایک جزو کے طور پر ، شہری ریڑی پٹری  کے دکانداروں کی مدد متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے نافذ کی جا رہی ہے۔ اس جزو کے تحت، سڑک کے خوانچہ فروشوں  کو سماجی تحفظ کے دائرے میں لانے اور خطرات/غیر یقینی صورتحال سے کوریج فراہم کرنے کے لیے، یو ایل بیز ، سڑک کے دکانداروں کی خواہش کے مطابق، حکومت ہند کی بیمہ  اسکیموں یا کسی ریاست کی مخصوص بیمہ اسکیموں میں ان کے اندراج کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت میں ریاستی وزیر جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-ا ع - ق ر)

U-2396



(Release ID: 1986343) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Telugu