وزارت دفاع

ڈی جی کیو اے نے وڈودرا میں ’وقت پر معیاری آلات‘کے موضوع  پر مغربی علاقائی دفاعی صنعت کی میٹنگ کا انعقاد کیا

Posted On: 14 DEC 2023 2:25PM by PIB Delhi

وزارت دفاع کے دفاعی پیداوار کے محکمہ کی ماتحتی میں معیار کی یقین دہانی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی کیو اے) کے ذریعہ 14 دسمبر، 2023 کو           وڈودرا میں’’وقت پر معیاری سازوسامان‘‘ کے موضوع پر مغربی علاقائی  دفاعی صنعت کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں حکومت ہند کے دفاعی مینوفیکچرنگ شعبے میں ’ کاروبار کرنے میں آسانی‘ اور ’میک ان انڈیا‘ کے حکومت ہند کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے، دفاعی پیداوار اور معیار کی یقین دہانی کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے وزارت دفاع کے نئے اقدامات کی ایک سیریز کے بارے میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کو جانکاری دی گئی۔ ایڈیشنل سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب ٹی نٹراجن نے دفاعی صنعت کے اجلاس سے خطاب کیا، جس کی صدارت  ڈی جی کیو اے کےڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل آر ایس رین نے کی۔

جناب  ٹی نٹراجن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’گرین چینل‘ اور ’سیلف سرٹیفیکیشن‘ اسکیموں جیسی اصلاحات نے دفاعی صنعت کاروں کو زیادہ خود مختاربنایاہے۔ اس کے علاوہ ’’ریموٹ کیو اے انسپیکشن'، دفاعی برآمدات کے فروغ کی اسکیم اور دفاعی تجربے اور بنیادی ڈھانچے کی ا سکیم کا مقصد مقامی پیداوار کو متحرک کرنا ہے۔ یہ اسکیمیں ہندوستانی دفاعی مینوفیکچررز کی طرف سے اہم دفاعی ساز و سامان کی تیزی سے فراہمی کے قابل بنائے گی۔

           اس موقع پر ایل اینڈ ٹی، ممبئی کو گرین چینل سرٹیفیکیشن سے نوازا گیا۔ دفاعی صنعتوں کے نمائندوں اور وڈودرا میں نیول کیو اے تنظیم اور ہندوستانی فوج کے سینئر افسران نے اس تقریب میں شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران کیو اے پر ٹیکنیکل پیپرز کا ایک مجموعہ بھی جاری کیا گیا۔

***

 (ش ح –ع ح–ع ر)

U.No:2379



(Release ID: 1986235) Visitor Counter : 47