ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو  15 دسمبر ،  2023  ء کو بھارت منڈپم میں 68 ویں قومی ریلوے ایوارڈز سے نوازیں گے


جناب اشونی ویشنو شاندار خدمات/ بہترین کارکردگی کے لیے ریلوے اہلکاروں/ زونل ریلوے/ پی ایس یو  کو ایوارڈ/ شیلڈز پیش کریں گے

پورے ملک میں ریلوے کے 100 ملازمین کو  ، ان کی شاندار خدمات کے ساتھ ساتھ زونل ریلوے، پیداواری یونٹس اور پی  ایس یو  کے لیے 21 شیلڈز سے نوازا جائے گا

Posted On: 14 DEC 2023 2:40PM by PIB Delhi

ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو 15 دسمبر ،  2023  ء کو’ 68ویں  ریلوے ہفتہ  ‘ مرکزی تقریب میں ریلوے ملازمین کے مابین   ، بہترین طرز عمل کو فروغ دینے کی خاطر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریلوے اہلکاروں کو ایوارڈ/شیلڈز عطا کریں گے۔ سیوا پرسکار-2023  ، جس کا اہتمام  نئی دلّی کے پرگتی میدان میں بھارت منڈپم میں کیا جا رہا ہے۔ زونل ریلوے/پی ایس یوز کو  ، مخصوص میدان میں بہترین کارکردگی پر شیلڈز بھی پیش کی جائیں گی۔ ریلویز، کوئلہ اور کانوں کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے اور ریلویز اور ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ درشنا زردوش مہمان خصوصی ہوں گی۔ اس موقع پر ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او اور ممبران، زونل ریلوے کے  سبھی جنرل منیجرز اور ریلوے کے پیداواری یونٹوں کے سربراہان اور ریلوے کےتحت سرکاری شعبے کے یونٹوں کا خصوصی  بھی اس موقع پر موجود  رہے  گا۔

مجموعی طور پر، ملک بھر کے مختلف زونل ریلوے، پروڈکشن یونٹس اور ریلوے  کے تحت سرکاری شعبے کے یونٹوں کے 100 ملازمین کو  ، ان کی شاندار خدمات کے لیے 21 شیلڈز سے نوازا جائے گا۔ 16 اپریل ، 1853 ء کو ہر سال بھارت میں پہلی ٹرین کے چلنے کی یاد میں 10 سے 16 اپریل تک ریلوے ہفتہ منایا جاتا ہے۔ ریلوے ہفتہ کے دوران، پورے  بھارتی ریلوے میں تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

Click Here to View the List of Shield Winners - 2023:

Click Here to View the Final List of Awardees:

-----------------------

(ش ح۔   ا  س     ۔ ع ا)

U NO: 2384


(Release ID: 1986230) Visitor Counter : 74