سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
مسافر کاروں کی حفاظتی درجہ بندی کے لیے، بھارت کا نیا کار اسسمنٹ پروگرام متعارف کرایا گیا ہے اوریہ صارفین کو باخبر فیصلے کرنے کا اختیار دیتا ہے
Posted On:
14 DEC 2023 2:32PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے، جی ایس آر 698 (ای) بتاریخ 27 ستمبر 2023 کے ذریعہ بھارت کے کار اسسمنٹ کے نئے پروگرام (بی این سی اے پی) کے حوالے سے سی ایم وی آر (سنٹرل موٹر وہیکل رولز) 1989 میں، ایک نیا شق 126 -ای شامل کی ہے۔ مندرجہ ذیل امور کو تجویز کیا گیا ہے:
"126- ای بھارت کا نیا کار اسسمنٹ پروگرام - (1) اس قاعدے کے تحت، کار اسسمنٹ پروگرام کا اطلاق ایم 1 کی قسم کی منظور شدہ گاڑیوں پر ہوگا، جو یکم اکتوبر 2023 کو یا اس کے بعد، ملک میں تیار یا درآمد کی گئی ہیں۔ مزید، بی این سی اے پی، ایجنسی کے زیر نگرانی رضاکارانہ پروگرام ہوگا۔"
یکم اکتوبر 2023 کو اور اس دن کے بعد سے، موٹر گاڑیاں بنانے والا یا درآمد کنندہ، فارم 70 اے میں، مرکزی حکومت کی طرف سے نامزد کردہ ایجنسی کو اے آئی ایس 197 کے مطابق، اپنی موٹر گاڑی کی جانچ پڑتال اور اس کا جائزہ لینے کے لیے ایک درخواست جمع کرائے گا۔
اسٹار درجہ بندی کے لیے اسسمنٹ کے مقصد سے موٹر گاڑی کی قیمت اور اس طرح کی تشخیص کی لاگت، متعلقہ مینوفیکچرر یا در آمدکار برداشت کرے گا۔
اے آئی ایس - 197 کے مطابق، تشخیص کے مقصد کے لیے موٹر گاڑیوں کا اچانک انتخاب نامزد ایجنسی کے ذریعے، مینوفیکچرر، امپورٹر، یا مینوفیکچرر یا امپورٹر کے مجاز ڈیلر کے احاطے سے کیا جائے گا۔
نامزد ایجنسی، ذیلی ضابطے (2) میں منتخب گاڑیوں کی تشخیص کے لیے، کسی بھی جانچ ایجنسی کا انتخاب کرے گی، جس کا حوالہ ضابطہ 126 میں دیا گیا ہے۔
مینوفیکچرر یا درآمد کنندہ منتخب گاڑیوں کو ذیلی اصول (4) کے تحت منتخب کردہ جانچ ایجنسی کو بھیجے گا۔
جانچ ایجنسی، اے آئی ایس - 197 کے مطابق گاڑیوں کی جانچ کرے گی اور فارم 70بی میں اسیسمنٹ رپورٹ نامزد ایجنسی کو فراہم کرائے گی۔
تشخیصی رپورٹ کی جانچ اور منظوری پر، گاڑی کی اسٹار درجہ بندی کو، نامزد ایجنسی کی طرف سے نامزد پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے گا:
اس ضابطے میں شامل کوئی بھی چیز، ضابطہ 126 کے تحت، مستثنیٰ گاڑی پر لاگو نہیں ہوگی۔
یہ پروگرام، مسافر کاروں کی حفاظتی درجہ بندی کا تصور متعارف کراتا ہے اور صارفین کو باخبر فیصلے کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ یہ ملک میں او ای ایمز کے ذریعہ تیار کردہ کاروں کی برآمداتی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ مزید برآں، یہ پروگرام مینوفیکچررز کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اعلیٰ درجہ بندی حاصل کرنے کے لیے، جدید حفاظتی ٹیکنالوجی فراہم کریں۔
یہ معلومات ، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے، آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-ا ع - ق ر)
U-2381
(Release ID: 1986229)