خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

پوشن ابھیان

Posted On: 13 DEC 2023 2:48PM by PIB Delhi

پوشن ابھیان حکومت ہند کا اہم پروگرام ہے جس کی شروعات 8 مارچ ، 2018 کو ہوئی تھی تا کہ مربوط اور نتائج پر مبنی نقطہ نظر کو اپنا کر مرحلہ وار انداز میں ملک میں غذائی صورتحال میں بہتر لائی جا سکے۔  زیادہ سے زیادہ غذائی نتائج کو حاصل کرنے کے لیے حکومت نے سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 (مشن پوشن 2.0) کی شروعات کی ہے، جس کی ذیلی اسکیمیں پوشن ابھیان ، آنگن واڑی خدمات کے تحت اضافی غذائی پروگرام اور نو عمر لڑکیوں کے لیے اسکیمیں ہیں ۔

دسمبر 2018 کو نیتی آیوگ نے پوشن ابھیان کی پیش رفت پر رپورٹ جاری کی تھی جس میں سوئے تغذیہ کے خلاف لڑائی میں پوشن ابھیان کے اہم اجزا میں سے ایک کے طور پر سماجی اور رویے میں تبدیلی سے متعلق کمیونکیشن (ایس بی سی سی ) کی شمولیت پر بھی زور دیا گیا تھا۔

اضافی غذائیت کی فراہمی میں شفافیت ، کارکردگی اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے 13 جنوری 2021 کو تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مربوط رہنما خطوط جاری کیے تھے۔ ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) غذائی صورتحال اور معیار کی نگرانی کے لیے ضلع میں نوڈل افسر ہیں۔ ڈی ایم ضلعی غذائی کمیٹی کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھتا ہے ۔ رہنما خطوط کے مطابق اضلاع میں دیہی حفظان صحت اور غذائیت کا دن  (وی ایچ ایس این ڈی) ، کمیونٹی پر تقریبات ، جن آندولن کی سرگرمیوں وغیرہ کے انعقاد کی بھی ضرورت ہوتی ہے ۔ تاکہ غذائی نتائج کو بہتر بنانے کے لیے علاقائی عہدیداران اور استفادہ کنندگان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے ۔ اِن جن آندولن کے ذریعے بڑے پیمانے پر اور مسلسل رویوں میں تبدیلی سے متعلق دخل اندازیاں انجام دی جا رہی ہیں۔

مختلف وزارتوں / محکموں اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مل کر کمیونٹی پر مبنی تقریبات ، پوشن ماہ اور پوشن پکھواڑہ کا انعقاد کر کے سماج اور رویوں میں تبدیلیوں کو شامل کیا گیا۔  ستمبر اور مارچ تا اپریل کے مہینوں میں بالترتیب گیارہ پوشن پکواڑہ منا کر کے کمیونٹی کی مصروفیت سے متعلق پروگراموں کے تحت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے 90 کروڑ سے زیادہ بیداری کے پروگراموں کے انعقاد کی اطلاع ہے۔ اس کے علاوہ ابھیان کی شروعات سے 3.70 کروڑ سے زیادہ سی بی ایز کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔

دس لاکھ سے زیادہ علاقائی عہدیداران / آنگن واڑی کارکنان (اے ڈبلیو ڈبلیوز) کو غذائیت سے متعلق مشاورت سمیت اسکیم کے اہم پہلوؤں  پر تربیت دی جا چکی ہے۔ بلارکاوٹ کام کاج کے لیے اے ڈبلیو ڈبلیوز کو مسلسل تربیت دی جا رہی ہے۔

خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے یہ آج رجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی۔

 

************

ش ح ۔ ع  ح   ۔  ت ح

 (U: 2323)



(Release ID: 1985849) Visitor Counter : 44


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali