سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حادثات کو کم کرنے اور ہنگامی ردعمل کو بہتر بنانے کے لیے ہائی وے پروجیکٹوں کے ریگولیٹری فریم ورک میں حفاظتی ٹیکنالوجی کے انضمام پر رہنما خطوط وضع کرنا ایک مسلسل عمل ہے:جناب نتن گڈکری

Posted On: 13 DEC 2023 3:32PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ چاردھام نیشنل ہائی وے امپروومنٹ پروگرام کے تحت این ایچ-134 پر سلکیاراسرنگ میں حالیہ حادثہ /گرنا تعمیر کے دوران پیش آیا۔ یہ پروجیکٹ نیشنل ہائی ویز اینڈ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ(این ایچ آئی ڈی سی ایل)کے ذریعہ انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن (ای پی سی)موڈ پر زیرنفاذ ہے۔ معاہدے کی شرائط قومی/بین الاقوامی حفاظتی معیارات کے مطابق تمام حفاظتی اصول اور ضوابط فراہم کرتی ہیں۔ حفاظتی پہلوؤں سمیت تعمیراتی کاموں کی نگرانی اتھارٹی انجینئر کرتا ہے۔این ایچ آئی ڈی سی ایل کے فیلڈ افسران اور سینئر افسران بھی باقاعدگی سے کام کا معائنہ اور نگرانی کرتے ہیں جس میں اس کے مختلف حفاظتی پہلو بھی شامل ہیں۔ اس طرح حفاظتی اقدامات ہائی وے پروجیکٹس کا حصہ اور پارسل ہیں، جن میں ڈیزائن، تعمیر اور آپریشن اور مینٹی ننس(او اینڈ ایم)کے مختلف مراحل کے دوران سرنگ کے منصوبے شامل ہیں۔سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف مراحل یعنی ڈیزائن مرحلے،تعمیراتی مرحلے، پری اوپننگ مرحلے اور آپریشن مرحلے میں قومی شاہراہ کے پروجیکٹس بشمول سرنگ پروجیکٹس میں روڈ سیفٹی آڈٹ بھی کیے جاتے ہیں۔

ہائی وے پروجیکٹس بشمول ہمالیائی پروجیکٹس کے ریگولیٹری فریم ورک میں حفاظتی ٹیکنالوجی کے انضمام اور حفاظت کو بہتر بنانے، حادثات کو کم کرنے اور ہنگامی ردعمل کو بہتر بنانے کے لیے ان کی اپ گریڈیشن سے متعلق رہنما خطوط تیار کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ این ایچ-134 پر سلکیارا سرنگ میں گرنے کے بعد، سرنگ کے گرنے کی وجوہات کی تحقیقات کے لیے اور سرنگ کے گرنے/ سرنگ کی تعمیر کی صورت میں پیروی کیے جانے والے معیاری آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز)کے حوالے سے سفارشات کے لیے حکومت کی جانب سے ایک ماہر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

************

ش ح۔ا ک۔ن ع

U. No.2321


(Release ID: 1985840)
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi