عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

عوامی انتظامیہ اور حکومتی اصلاحات کے شعبے میں تعاون پر ، ہندوستان-پرتگال کی سینئر مشاورتی باڈی کی میٹنگ منعقد ہوئی


دونوں فریق نے ، اچھی حکمرانی کے جمہوریہ ہند کے قومی مرکز اور پرتگالی جمہوریہ کی انتظامی جدید کاری ایجنسی کے درمیان تعاون میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا

فریقین نے بہترین انتظامی طور طریقوں اور خدمات کی فراہمی میں عمدہ کارکردگی پر، ہندوستان-پرتگال ویبینارز پر اتفاق کیا

Posted On: 13 DEC 2023 2:02PM by PIB Delhi

عوامی انتظامیہ  اور حکومتی اصلاحات کے شعبے میں تعاون سے متعلق دوسری سینئر مشاورتی  باڈی کی میٹنگ،  کل حکومت ہند  کی عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے اور جمہوریہ پرتگال کی انتظامی جدید کاری کی ایجنسی (اے ایم اے) کے درمیان منعقد ہوئی۔ یہ میٹنگ، حکومت ہند کی عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت اور پرتگالی جمہوریہ کی صدارت اور انتظامی جدید کاری کی  وزارت کے درمیان، عوامی نظم و نسق  اورحکومتی اصلاحات کے شعبے میں تعاون پر دستخط شدہ مفاہمت نامے کے تحت منعقد ہوئی، جس پر  24 جون 2017 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پرتگال کے دورے کے دوران  دستخط کئے گئے  تھے ۔

اس میٹنگ کی معاون صدارت انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے  کے سکریٹری (ڈی اے آر پی جی) جناب وی سری نواس اور اے ایم اے میں بین الاقوامی تعلقات کی ٹیم کی سربراہ محترمہ سلویا ایسٹیوس نے کی۔ ڈی  اے آر پی جی کے جوائنٹ سکریٹری جناب  پونیت یادو؛ ڈی اے آر  پی جی کے ڈائریکٹر جناب  ایس کے پانڈے؛ بین الاقوامی تعلقات کے افسرجناب  ٹیاگو مینڈونکا؛ بین الاقوامی تعلقات آفیسر محترمہ کیٹرینا جیسن؛ اے ایم اے اکیڈمی کی سربراہ محترمہ کیرینا امریکو اور وزارت خارجہ اور پرتگال میں ہندوستان کے سفارت خانے کے سینئر عہدیداروں اور ڈی اے آر پی جی  کے سینئر عہدیداروں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

دونوں فریقوں نے جمہوریہ ہند کے اچھی حکمرانی کے قومی مرکز  اور پرتگالی جمہوریہ کی انتظامیہ کی  جدید کاری کی ایجنسی کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے انتظامیہ  کے بہترین طور طریقوں اور خدمات کی فراہمی میں عمدگی سے متعلق ہندوستان-پرتگال ویبنارز پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں اطراف نے آنے والے مہینوں میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے ذریعے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

ہندوستانی فریق نے، امرت کال دور میں شروع کی جانے والی اگلی نسل کی اصلاحات کو اپنانے کے بارے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کا ترجمہ پیش کیا جس میں "زیادہ سے زیادہ حکمرانی - کم سے کم حکومت" پالیسی کے نفاذ کے ساتھ، ہندوستان کے سرکاری اداروں کو تبدیل کیا گیا ہے۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں اور حکومت کو قریب لانے والے مکمل طور پر ڈیجیٹل ادارے۔ "زیادہ سے زیادہ حکمرانی - کم سے کم حکومت" پالیسی کا بہترین مظہر ایک "ڈیجیٹل بااختیار شہری" اور "ڈیجیٹلی طور پر تبدیل شدہ ادارہ" ہے۔ ہندوستان کی اگلی نسل کی انتظامی اصلاحات میں، سرکاری انتظامیہ میں عمدہ کارکردگی کے لیے وزیر اعظم کی ایوارڈ اسکیم کے تحت ،صلاحیتی معیار کو تسلیم کرنا،  اچھی حکمرانی کے  اشاریئے کے ذریعے حکمرانی  کی بینچ مارکنگ، نیشنل ای-سروسز ڈیلیوری اسیسمنٹ کے ذریعے ای خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اور بروقت اور معیاری شکایات کے ازالے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سی پی جی آر اے ایم ایس میں ٹیکنالوجی کو اپنانا شامل ہے۔   پرتگال کی جانب سے پرتگال میں ڈیجیٹل تبدیلی، اومنی چینل پبلک سروس ڈیلیوری، انتظامی سہل کاری پیش کی گئیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016MVK.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025Q42.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح-اع - ق ر)

U-2315



(Release ID: 1985829) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil