زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

اسمارٹ زراعت کو فروغ

Posted On: 12 DEC 2023 5:20PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ

حالیہ برسوں کے دوران کسانوں کی بہبود کے لیے وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود کے ذریعے شروع کیے گئے نئے اقدامات/ اسکیموں/ پروگراموں کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

زراعت، حیوانات اور ماہی پروری کے شعبوں میں مرکز کی جانب سے حمایت یافتہ  اسکیموں کا ایک جائزہ ترقیاتی نگرانی اور تشخیص دفتر (ڈی ایم ای او)، نیتی آیوگ نے 2020 میں کیا۔ زرعی شعبے کی ترقی کے ساتھ ساتھ ملک کے کسانوں کی فلاح و بہبود اور اس لیے اسے جاری رکھنے کی سفارش کی گئی۔ ان اسکیموں کے نفاذ کی باقاعدگی سے اعلیٰ سطح پر نگرانی اور جائزہ لیا جاتا ہے، اور حکومت تمام متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مسلسل مشاورت میں مصروف رہتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کسی بھی چیلنج یا رکاوٹ کی فوری نشاندہی کی جائے، اور مناسب تدارک کے اقدامات بروقت کیے جائیں۔

*********

 

U.NO.2264

(ش ح۔ام۔)



(Release ID: 1985553) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi