امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزارت داخلہ نے گجرات کو 338.24 کروڑ روپے کی مالی امداد کی منظوری دی ہے، جوسمندری طوفان بپرجوئے سے شدید طور پر متاثر ہوا تھا


وزارت داخلہ نے،این ڈی آر ایف کی طرف  سے ہماچل پردیش کو 633.73 کروڑ روپے کی اضافی مالی امداد کی بھی منظوری دی ہے، جو اس سال جنوب مغربی مانسون کے دوران سیلاب، بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے بری طرح متاثر ہوا تھا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں، مرکز اور گجرات حکومت نے پیشگی تیاریاں کی تھیں اوراس کے نتیجے میں صفر ہلاکتوں کی شرح حاصل کی گئی ہے

گجرات میں انتہائی شدید سمندری طوفان بِپرجوئے اور ہماچل پردیش میں سیلاب، بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد، وزارت داخلہ  نے فوری طور پر بین وزارتی مرکزی ٹیم کو نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے تعینات کیا

مبلغ 200.00 کروڑ روپے کی پیشگی رقم ، اگست 2023  میں این ڈی آر ایف  سے ہماچل پردیش کی فوری امدادی کارروائیوں کے انتظام میں مدد کرنے کے لیےبھی جاری کی گئی تھی

مرکزی حکومت نے، گجرات میں ایس ڈی آر ایف کو، پہلے 584 کروڑ روپے کی اپنے حصہ کی اول قسط اور ہماچل پردیش میں ایس ڈی آر ایف کو اپنے حصے کی 360.80 کروڑ روپے کی دونوں قسطیں قسط جاری کی تھی

Posted On: 12 DEC 2023 4:24PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے آج گجرات کو 338.24 کروڑ روپے کی مالی امداد کو منظوری دے دی ہے،  جو طوفان بپرجوئے سے شدید متاثر ہوا تھا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی کے تحت، وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے بھی ہماچل پردیش کو ، قدرتی آفات کے انتظامیہ کے قومی فنڈ (این ڈی آر ایف) سے  633.73 کروڑ روپے کی اضافی مالی امداد کو منظوری دی ہے۔ اس سال جنوب مغربی مانسون کے دوران سیلاب، بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ریاست شدید طور  سے متاثر ہوئی تھی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں مرکز اور گجرات حکومت نے پیشگی تیاریاں کی تھیں اوراس کے نتیجے میں  ہلاکتوں کی شرح صفر رہی۔ انتہائی شدید طوفان بِپرجوئے کے بعد، وزارت داخلہ نے ریاستی حکومت کی طرف سے میمورنڈم کا انتظار کیے بغیر، نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے فوری طور پر بین وزارتی مرکزی ٹیم (آئی ایم سی ٹی) کو تعینات کیا۔ مرکزی حکومت نے پہلے اپنے حصہ کی پہلی قسط قدرتی آفات کے انتظامیہ کے قومی فنڈ (این ڈی آر ایف) کوجاری کی تھی، جس کی رقم 584 کروڑ روپےتھی۔

ہماچل پردیش میں سیلاب، بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد، متاثرین کو فوری راحت  فراہم کرنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے نقطہ نظر کی پیروی کرتے ہوئے، نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے، ایک بین وزارتی مرکزی ٹیم کو ریاستی حکومت کی جانب سے  میمورنڈم کا انتظار کیے بغیر تعینات کیا گیا تھا۔ 21 اگست 2023 کو این ڈی آر ایف سے 200.00 کروڑ روپے  کی رقم بھی پیشگی  رقم کے طور پرجاری  کی گئی تھی تاکہ ہماچل پردیش کو فوری امدادی کارروائیوں کے انتظام میں مدد فراہم کی جا سکے۔ مرکزی حکومت نے اس سے پہلے ایس ڈی آر ایف کو اپنے حصے کی دونوں قسطیں جاری کی تھیں، جن کی کل رقم 360.80 کروڑ روپے ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-ا ع - ق ر)

U-2254



(Release ID: 1985469) Visitor Counter : 97