وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مویشی پروری کے بنیادی اعدادوشمار 2022

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 DEC 2023 1:35PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مویشی پروری کے ’بنیادی اعدادوشمار2022‘کے اہم نتائج درج ذیل جدول میں دیے گئے ہیں:

 

اشیاء

2020-21

2021-22

فیصد تبدیلی

دودھ کی پیداوار

(ملین ٹن)

209.95

221.06

5.29

انڈے کی پیداوار

(اربوں کی تعداد)

122.05

129.60

6.19

گوشت کی پیداوار

(ملین ٹن)

8.80

9.29

5.57

اون کی پیداوار

(ملین کلوگرام)

36.93

33.13

-10.29

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مویشیوں کی بڑی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے اور مجموعی ویلیو ایڈڈ(جی وی اے) کے لیے  مویشی کے ذخیرے کے سیکٹر کے تاون میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ ان معلومات کو اشاریوں کے طورپر استعمال کرتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اپنی اسکیم میں  شق کے تحت پالیسیاں طے کرتا ہے۔

مویشی پروری کے بنیادی اعدادوشمار (بی اے ایچ ایس)درج ذیل نام کی اسکیم کے ذریعے جمع کئے گئے ڈاٹا کی بنیاد پر ہر سال جاری کرتا ہے، اسکیم کا نام ہے مربطو نمونہ سروے(آئی ایس ایس)۔ اس اسکیم کا جائزہ ہر سال ٹیکنیکل کمیٹی آف ڈائریکشن (ٹی سی ڈی)کے ذریعے جانوروں کے پالنے کے اعدادوشمار میں بہتری کے لیے لیا جاتا ہے۔ اسکیم کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی ہر سال میں ایک بار میٹنگ کرتی ہے۔ کمیٹی کی سفارشات کو تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےمویشی پروری کے محکمے کے ذریعہ نافذ  کیا جاتا ہے اور اس کے بعد ہونے والی میٹنگ میں کارروائی کی رپورٹ ٹی سی ڈی کو پیش کی جاتی ہے۔ اسی طرح کے سروے کے طریقہ کار اور اس کے نفاذ کے بارے میں تکنیکی مشورہ فراہم کرنے کے لیے ہر ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ٹیکنیکل مانیٹرنگ کمیٹی (ٹی ایم سی)موجود ہے۔

************

 

ش ح۔ح ا۔ن ع

U. No.2239


(ریلیز آئی ڈی: 1985432) وزیٹر کاؤنٹر : 100
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil