وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ماہی گیروں کے لیے موسم کی پیشن گوئی
प्रविष्टि तिथि:
12 DEC 2023 1:31PM by PIB Delhi
سمندری معلومات اور مشاورتی خدمات کی بیداری اور رسائی کو بڑھانے کے ذریعے سائنسی خدمات کے فوائد صارفین تک پہنچانے کے لیے، آئی این سی او آئی ایس نے ہندوستان کی ساحلی ریاستوں کے ساتھ ساتھ گاؤں کی سطح پر ورکشاپس کے ساتھ 05 میگا بیداری مہم چلائی ہے۔ اوشین انفارمیشن اینڈ ایڈوائزری سروسز پر آندھرا پردیش کے مچلی پٹنم میں؛ گجرات میں ویروال؛ مہاراشٹر میں ممبئی؛ مغربی بنگال میں دیگھا اور تمل ناڈو میں چنئی میں جولائی-اگست، 2023 کے دوران میگا بیداری مہم چلائی گئی ۔ ریاستی ماہی گیری کے محکموں، این جی اوز، متعلقہ ماہی گیر تنظیموں وغیرہ کے ساتھ میگا بیداری مہم چلائی گئی اور چھوٹے اور پسماندہ ماہی گیروں کی برادری کو ان کی روزی روٹی اور حفاظت کے لیے فائدہ پہنچایا گیا۔ تمام میگا بیداری پروگراموں میں ہر مہم کے لیے 200-800 ماہی گیروں کی شرکت تھی۔ جنوری – مارچ، 2023 کے دوران کیرالہ میں نینداکارا، چیٹووا، منمبم، مہاراشٹر میں مراڈ، پڈوچیری میں کرائیکل اور تمل ناڈو میں توتیکورن، پومپوہار، کیلاکرائی میں آٹھ گاؤں کی سطح کی ورکشاپس بھی منعقد کی گئیں۔
آئی این سی او آئی ایس نے سمندری حالت کی پیشین گوئیوں کی درستگی کو بہتر بنانے کے لیے بہت سے سائنسی اقدامات کیے ہیں جیسے کہ انڈین اوشن کے لئے ہائی ریزولوشن آپریشنل اوشین فارکاسٹ اور ری اینالیسس سسٹم ، سائیکلون کی پیشین گوئی کے لیے ایچ اوائی سی او ایم-ایچ ڈبلیو آر ایف ملٹی ماڈل ، ملٹی گرڈ وویو واچ--III لہروں کی ماڈلنگ کے لیے فعال کیا جانا اور ڈیٹا کی آمیزش اور ملٹی اینسبل فورکاسٹنگ متعارف کرائی۔
اوشن اسٹیٹ فار کاسٹ(او ایس ایف) کی خدمات لہروں کی اونچائی، سمت، اور مدت (دونوں ہوا کی لہروں اورمیکانکی لہروں)، سمندر کی سطح کے دھارے، فلکیاتی لہروں، ہوا کی رفتار اور اگلے 5 سے 7 دنوں کی سمت پر متحرک معلومات پر مشتمل ہوتی ہیں۔ ہائی ویو/سوول کی معلومات ماہی گیروں کی برادری کو الرٹ/انتباہ فراہم کرتی ہے جس سے سمندر میں جانے سے پہلے باخبر فیصلے لینے میں ان کی مدد ہوتی ہے۔ طوفان کے اضافے اورطوفانوں سے جڑے ہوئے سیلاب سے متعلق وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ جنوبی بحر ہند سے آنے والی تیز رفتار لہروں کے اثر سے وابستہ لہروں کے اضافے اور سمندر کی کھردری صورتحال اور اس کے ساحلی علاقوں میں سیلاب آنے کے امکانات کے بارے میں بھی خبردار کیا گیا ہے۔
آئی این سی او آئی ایس نے او ایس ایف سروسز کو مزید اپنی مرضی کے مطابق بنایا ہے اوراسمال ویسل ایڈوائزری سروسیسز(ایس وی اے ایس) کا آغاز کیا ہے جو ماہی گیروں کے لیے مخصوص کشتیوں کی حفاظتی معلومات فراہم کرتی ہے اور اس طرح ان کو ان علاقوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے جو کشتیوں کے الٹنے کا سبب بنتے ہیں۔ معلومات کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ماہی گیروں کی برادری کو یہ معلومات متعدد نشریاتی پلیٹ فارمز جیسے ای میل، ویب سائٹ، موبائل ایپلیکیشن، واٹس ایپ، ٹیلی گرام چینل، موبائل ایپلیکیشنز، کثیر لسانی ایس ایم ایس پیغامات وغیرہ کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ، تمام ماہی گیر برادری تک معلومات پہنچانے کے لئے این جی اوز کے ساتھ شراکت داری کی جاتی ہے۔
ماہی پروری، مویشی پروری اورڈیری کی وزارت کا ماہی پروری کا محکمہ ، اپنی اہم اسکیم "پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے تحت ماہی گیروں کو ممکنہ ماہی گیری زون (پی ایف زیڈ) آلات، مواصلات اور ٹریکنگ آلات جیسے وی ایچ ایف-ڈی اے ٹی –این اے وی آئی سی وغیرہ کے لیے مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، 1,00,000 ماہی گیری کی کشتیوں میں ٹرانسپونڈرز کی تنصیب کے لیے ایک قومی رول آؤٹ پلان کو بھی پی ایم ایم ایس وائی کے تحت منظور کیا گیا ہے جس کی کل تخمینہ اخراجات 364.0 کروڑ روپے ہیں۔ ٹرانسپونڈرز دو طرفہ کمیونیکیشن، سپورٹ اور مانیٹرنگ ڈیوائسز ہیں جو اسرو کی طرف سے 100فیصد مقامی آر اینڈ ڈی کوششوں کے ساتھ جی ایس اے ٹی-6 سیٹلائٹ کا استعمال کرتے ہوئے انتباہات اور پیغام پھیلانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں جن میں طوفان کی وارننگ، موسم کے انتباہات، بین الاقوامی میری ٹائم باؤنڈری لائن(آئی ایم بی ایل) کا مقام، ہائی ماہی گیروں کو ٹائیڈ الرٹ، پی ایف زیڈ، ٹیکسٹ میسجنگ، جیو فینس وائلیشن مانیٹرنگ وغیرہ فراہم کرتے ہیں۔
آئی این سی او آئی ایس نے سمندر سے متعلق تمام خدمات کے بارے میں جامع معلومات کے لیے "سمدر" (سمندر کے صارفین تک اسمارٹ رسائی برائے اوشن ڈیٹا وسائل اور مشاورت) کے نام سے ایک موبائل ایپلیکیشن شروع کی، جو سمندری مسافروں اور ماہی گیری برادری دونوں کے لیے مفید ہے۔ موبائل ایپ صارفین کو ریئل ٹائم اپ ڈیٹس اور سمندری آفات جیسے سونامی، طوفان کے اضافے، اونچی لہروں، میکانکی لہروں کے اضافے کے بارے میں الرٹس وغیرہ سے متعلق اہم انتباہات مہیا کراتی ہے۔
یہ جانکاری ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
****
ش ح۔ا ک ۔ ج
Uno 2243
(रिलीज़ आईडी: 1985401)
आगंतुक पटल : 96