نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی وزیر کھیل جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے شاندار تقریب میں پہلی بار کھیلو انڈیا پیرا گیمز2023 کے افتتاح کا اعلان کیا
پرجوش ثقافتی کارکردگی سے بھرپور، افتتاحی تقریب نے 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 1400سے زیادہ شرکاء اور مندوبین کو مسحور کیا
کھیلو انڈیا پیرا گیمز10 سے 17 دسمبر کے درمیان دہلی میں ہونا طے ہے
Posted On:
11 DEC 2023 6:08PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں اور حکومت ہند کے محکمہ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے یہاں نئی دہلی کے کے ڈی جادھو انڈور ہال میں ایک شاندار تقریب میں کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2023 کے افتتاح کا باقاعدہ اعلان کیا۔
دہلی کے تین مقامات پر 10 سے 17 دسمبر کے درمیان ہونے والے ان کھیلوں میں32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور سروسز اسپورٹس بورڈ کے 1450 سے زیادہ شرکاء حصہ لیں گے۔
اس شاندار تقریب میں ہماچل پردیش پولس بینڈ کی شاندار کارکردگی کا مشاہدہ کیا گیا، جس کی دھن نے حب الوطنی کو جگایا۔ ایس اے آئی کے عہدیداروں کی طرف سے کالبیلیہ رقص کی پرفارمنس بھی تھی، اس کے بعد ’وی آر ون‘ گروپ کے رقص کے فنکاروں کا ایک متحرک گروپ تھا، جس نے پیرا ڈانس کو دکھایا۔ افتتاحی تقریب میں گیمز کے ترانے سے آغاز ہوا،جبکہ ’ایوولوشن آف پیرا گیمز‘ کے تھیم پر ایل ای ڈی ڈانس پرفارمنس نے سامعین کو محظوظ کیا۔
پیرا اسپورٹس میں لیجنڈز، دیپا ملک، بھوینا پٹیل، سمیت انٹیل اوردیگر کے ساتھ، جناب انوراگ ٹھاکر نے کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے افتتاح کے اعلان کرنے سے پہلے ٹارچ ریلے میں حصہ لیا۔
’’یہ ہندوستانی کھیلوں کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے، کیونکہ پہلی بار کھیلو انڈیا پیرا گیمز قومی راجدھانی میں منعقد ہو رہے ہیں، جو ملک کے کھیلوں کے ایکو سسٹم میں ایک نئی تحریک کا آغاز کیا۔‘‘جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا’’یہ اقدام تمام کھلاڑیوں کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، چاہے ان کی صلاحیتیں کچھ بھی ہوں۔ کھیلو انڈیا پیرا گیمز نئے ہندوستان کی علامت ہے۔‘‘
شرکاء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئےجناب انوراگ ٹھاکر نے کہا’’یہاں آنے اور شرکت کرنے کی آپ کی کوششوں کو تسلیم کرنے سے بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔ ایتھلیٹس اورعہدیداران سمیت 3000 سے زیادہ لوگ یہاں گیمز کے لیے موجود ہیں اور کل 276 گولڈ میڈل جیتنے کے لیے تیار ہیں۔ میں ہر کھلاڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘
نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت (ایم وائی اے ایس)کی کوششوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے وزارت داخلہ اور مرکزی وزیر مملکت برائے نوجوانوں کے امور اور کھیل جناب نسیت پرمانک نے کہا’’ہم عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے شکرگزار ہیں،جنہوں نے لفظ وکلانگ کے بجائے دیویانگ لفظ کے استعمال کو لاگو کیا اور انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ معذور کا لفظ استعمال نہ کریں ،بلکہ انہیں مختلف طور پر معذور کہیں۔ یہ ان کی وژنری کاوشیں ہیں،جو لوگوں کو اپنی سوچ بدلنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔
’’میں کھیلو انڈیا پروگرام کے ذریعے ہندوستانی کھیلوں کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی کوششوں کے لیے ایم وائی اے ایس میں جناب انوراگ ٹھاکر اور پوری ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ایشیائی پیرا گیمز میں ہندوستان 2030 تک 200 سے زیادہ تمغے جیت سکتا ہے۔‘‘
کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے انعقاد کے پیچھے مرکزی حکومت کا مقصد تمام پیرا ایتھلیٹس کو بااختیار بنانا ہے۔ حکومت نے معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اہم منصوبے شروع کیے ہیں۔
افتتاحی کھیلو انڈیا پیرا گیمز کا انعقاد تین مقامات ۔اندرا گاندھی اسٹیڈیم، جواہر لال نہرو اسٹیڈیم اور کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں کیا جارہا ہے۔ سات پیرا کھیلوں کے ایتھلیٹکس، شوٹنگ، تیر اندازی، فٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلے ہوں گے۔ شیتل دیوی، بھوینا پٹیل، اشوک اور دیگر جیسے ہندوستان کے کچھ اعلیٰ بین الاقوامی پیراستارے حصہ لیں گے۔
کھیلو انڈیا یوتھ گیمز اور کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کی شاندار کامیابی کے بعد اب کھیلو انڈیا پیرا گیمز کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور پہلی بار کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے انعقاد کو لے کر قومی راجدھانی میں جشن کا ماحول ہے۔ یہ ہفتہ طویل کھیلوں کا میلہ شمولیت کی علامت ہو گا اور ساتھ ہی انسانی وقار کا جشن بھی منائے گا۔
************
ش ح۔ا ک۔ن ع
U. No.2196
(Release ID: 1985158)
Visitor Counter : 79