امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ختم کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے


پانچ اگست 2019 کو، وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کا ایک دور رس فیصلہ کیا تھا

آج سپریم کورٹ کے فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کا فیصلہ مکمل طور پر آئینی تھا

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد غریبوں اور محروم لوگوں کے حقوق بحال ہوگئے ہیں اور علیٰحدگی پسندی اور پتھراؤ اب ماضی کی باتیں ہوچکی ہیں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی مثالی قیادت میں ہماری حکومت جموں و کشمیر اور لداخ میں دیرپا امن قائم کرنے اور خطے کی ہمہ گیر ترقی کے لیے پرعزم ہے

سیاحت اور زراعت کے شعبوں میں خوشحالی نے جموں، کشمیر اور لداخ دونوں کے باشندوں کی آمدنی  میں زبردست اضافہ کیا ہے

Posted On: 11 DEC 2023 2:50PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی جناب امت شاہ نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ختم کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایکس پلیٹ فارم پر اپنے پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ میں دفعہ 370 کے ختم کرنے کے فیصلے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتاہوں ۔5اگست 2019 کو وزیراعظم جناب نریندر مودی جی نے دفعہ 370کو منسوخ کرنے کا ایک دوراندیش فیصلہ کیا تھا۔دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں امن بحال ہوا ہے اور حالات معمول پرلوٹ آئے ہیں۔ شرح نمو اور ترقی نے وادی میں انسانی زندگی کو ایک بار پھرایک نیامعنیٰ دیا ہے، یعنی وہاں تشدد مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے جو کسی زمانے میں بھڑک اٹھتا تھا۔ سیاحت اور زراعت کے شعبوں میں خوشحالی نے جموںوکشمیر اور لداخ دونوں علاقوں کے شہریوں کی آمدنی میں زبردست اضافہ کیا ہے۔ آج سپریم کورٹ کے فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ دفعہ  370 کو منسوخ کرنے کا فیصلہ مکمل طور پر آئینی تھا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ "دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد غریبوں اور محروم لوگوں کے حقوق بحال ہو گئے ہیں، اور علیٰحدگی پسندی اور پتھراؤ اب ماضی کی باتیں ہیں۔ پورا خطہ اب سریلی موسیقی اور ثقافتی سیاحت سے گونج رہا ہے۔ اتحاد کے بندھن مضبوط ہوئے ہیں، اور بھارت کی سالمیت کو تقویت ملی ہے۔ ایک بار پھر جموںو کشمیر اور لداخ جو ہمیشہ ہماری قوم کا تھا اور رہے گا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں ہماری حکومت جموں و کشمیر اور لداخ میں دیرپا امن قائم کرنے اور خطے کی ہمہ گیر ترقی کے تئیں پرعزم ہے۔ چاہے وہ نئی ترغیبات کے ساتھ مقامی معیشت کا فروغ ہو، جدید ترین تعلیمی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ہو، یا فلاحی فوائد کے ساتھ غریبوں کو بااختیار بنانا ہو، ہم خطے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے رہیں گے۔

********

 

ش ح۔   ح ا۔ ج ا

U. No.2188



(Release ID: 1985097) Visitor Counter : 82