صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ’بائیو ٹکنالوجی:اختراع اورتندرستی کی راہ برائے وِکست بھارت‘کے موضوع پر وائبرنٹ گجرات پری سمٹ سے ورچوئل طور پر خطاب کیا


ہندوستان کی’بائیو اکانومی‘ پچھلے آٹھ سالوں میں آٹھ گنا بڑھ کر10 بلین سے80 بلین ہوگئی ہے؛ آنے والے وقتوں میں، بائیو ٹیکنالوجی صحت کے علاج کی سب سے بڑی بنیاد بن جائے گی: ڈاکٹر منڈاویہ

یہ صنعت مختلف شعبوں جیسے زراعت، ماحولیات، صنعتی پیداوار اور دیگر میں پیچیدہ مسائل کا حل تلاش کرنے کا ذریعہ بن جائے گی:ڈاکٹر منڈاویہ

اس شعبے کا تعاون ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں اہم ثابت ہوگا:ڈاکٹر منڈاویہ

Posted On: 11 DEC 2023 1:40PM by PIB Delhi

ہندوستان کی’بائیو اکانومی‘ پچھلے آٹھ سالوں میں آٹھ گنا بڑھ کر10 بلین سے80 بلین ہوگئی ہے۔ آنے والے وقتوں میں بائیو ٹیکنالوجی صحت کے علاج کی سب سے بڑی بنیاد بن جائے گی۔ یہ بات صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہی، جب انہوں نے’’بائیو ٹیکنالوجی: وِکست بھارت کے لیے اختراع اور تندرستی کی راہ ‘‘کے ماقبل تقریب سمٹ سے ورچوئل طورپر آج وگیان بھون، سائنس سٹی، احمد آباد گجرات میں وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل کی موجودگی میں خطاب کیا۔ یہ سمٹ ایک ابتدائی تقریب ہے، جو 10ویں وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ کی طرف لے جا رہی ہے ،جو جنوری 2024 کو مہاتما گاندھی مندر، گاندھی نگر میں ’گیٹ وے ٹو دی فیوچر‘ کے تھیم کے تحت ہوگی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YETV.png

 

ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ ہندوستانی بایو ٹیک انڈسٹری2025 تک 150 بلین امریکی ڈالر اور 2030 تک300 بلین امریکی ڈالر تک بڑھنے کا ہدف رکھتی ہے اور ہندوستان اس وقت بایو ٹکنالوجی کے لیے دنیا کے سرفہرست 12 مقامات میں شامل ہے ،جس کا گلوبل بائیو ٹیکنالوجی انڈسٹری میں تقریباً 3فیصد حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ’’یہ صنعت مختلف شعبوں جیسے زراعت، ماحولیات، صنعتی پیداوار اوردیگر میں پیچیدہ مسائل کا حل تلاش کرنے کا ذریعہ بن جائے گی۔ اس کی روشنی میں مستقبل میں معیشت بائیو ٹیکنالوجی پر مبنی ہو جائے گی۔‘‘ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ’’عالمی بایو ٹکنالوجی ایکو سسٹم میں ہندوستان جلد ہی سرفہرست دس ممالک میں شامل ہوگا۔‘‘2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک کا درجہ حاصل کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کو دہراتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے حوالہ دیا کہ’’اس شعبے کی شراکت ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں اہم ثابت ہوگی۔‘‘

صنعت کی ترقی اور مہارت پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ وبائی امراض کے دوران ہندوستان کی طرف سے تیار کردہ ٹیکہ کاری نے دنیا کے سامنے بائیو ٹیکنالوجی کے میدان میں ہندوستان کی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ اس شعبے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئےمرکزی وزیرنے کہا کہ ’’قومی بائیو ٹیکنالوجی ترقیاتی حکمت عملی25-2020 حکومت کو مہارت کی ترقی، وسائل اور اختراع کو مضبوط کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے، جو علم کے اشتراک کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام میں تبدیل ہوتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ ان شعبوں میں پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ ماڈلز کی حوصلہ افزائی کرکے تجارت کاری اور مارکیٹ کے رابطوں کو مزید سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس شعبے میں قوم اور صنعت کی ترقی کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے اس شعبے کی ترقی میں اسٹارٹ اَپس، انڈسٹریز اور صنعتی  انجمنوں،پوے ملک کےمحققین اور ماہرین تعلیم کی اس شعبے  کی ترقی میں تعاون میں شرکت کی تعریف کی۔ مرکزی وزیر صحت نے دو دہائیوں کے دوران بائیو ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنے میں گجرات کی کوششوں اور شراکت کی تعریف کی اور ہندوستان کو صحت کی دیکھ بھال اور اختراع کے لیے تیار ملک بنانے میں اس کے مضبوط تعاون کی تعریف کی۔ مرکزی وزیر صحت نے اس بات کی وضاحت کی کہ گجرات ملک کی پہلی ریاست تھی، جس نے20-15 سال پہلے بائیوٹیک مشن قائم کیا تھا۔ ڈاکٹر منڈاویہ نے یاد کیا کہ جب وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو انہوں نے ریاست میں بائیوٹیک مشن اور بائیوٹیک پارک قائم کیا تھا۔

بایو ٹیکنالوجی کے شعبے کی اہم شراکت کو تسلیم کرتے ہوئے، جو وہ ملک اور معیشت کو فراہم کرے گا، جناب بھوپیندر پٹیل نے کہا’’گیٹ وے ٹو دی فیوچر کے تھیم کے ساتھ ہم آہنگی کرتے ہوئے ہم مستقبل کے شعبوں پر اضافی توجہ دیں گے، جن میں بائیو ٹیکنالوجی کی خصوصیات سب سے اہم ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ’’بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے کو امید کے شعبے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ، یہ دنیا کو اہم شراکت فراہم کرے گا۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ نے ’اسٹارٹ اپ پروڈکٹ لانچ‘ کا بھی افتتاح کیا۔

اس تقریب میں گجرات کے چیف سکریٹری جناب راج کمار،محترمہ مونا کھندھار، پرنسپل سکریٹری، محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی، حکومت گجرات،  وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے سائنس اورٹیکنالوجی کے محکمے کے سیکریٹری ڈاکٹر راجیش گوکھلے،سینئر سرکاری عہدیداران، مشن ڈائریکٹرز کے ساتھ ساتھ نامور معززین نے شرکت کی۔

************

 

ش ح۔ا ک۔ن ع

U. No.2175



(Release ID: 1985073) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Gujarati