شہری ہوابازی کی وزارت
پروازوں کی منسوخی اور تاخیر ہونے کے باعث فضائی مسافروں کو معاوضہ ادا کرنے کے لئے رہنما خطوط
Posted On:
11 DEC 2023 2:25PM by PIB Delhi
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے جاری کردہ شہرہ ہوا بازی کی ضروریات (سی اے آر) کی دفعہ 3، سیریز ایم،حصہ- IV کے مطابق، ہوائی کمپنی کو، پرواز کی منسوخی اور تاخیر کی وجہ سے متاثرہ مسافروں کو سہولت فراہم کرنی ہے، جس کا عنوان ہے "بورڈنگ سے انکار، پروازوں کی منسوخی اور پروازوں میں تاخیر کی وجہ سے، ایئر لائنزکے ذریعہ مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات "۔
مذکورہ سی اے آرکی دفعات کے تحت، ہوائی کمپنی کو درج ذیل چیزیں فراہم کرنی ہوں گی۔
- منسوخی کی صورت میں، ایئر لائنز یا تو متبادل پرواز فراہم کرے گی یا ہوائی ٹکٹ کی مکمل رقم کی واپسی کے علاوہ ، معاوضہ فراہم کر یں گی۔ مزید برآں ہوائی کمپنیاں ان مسافروں کو کھانا اور ناشتہ فراہم کرے گی،جنہوں نے متبادل پرواز کا انتظار کرتے ہوئے، پہلے سے ہی ہوائی اڈے پر اپنی اصل پرواز کے لیے اطلاع دے دی ہے۔
- پرواز میں تاخیر کی صورت میں، ایئر لائن کو کھانا اور ناشتہ فراہم کرنے ، متبادل پرواز/ ٹکٹ کی مکمل واپسی، پرواز کی کل تاخیر کے لحاظ سے مسافر یا ہوٹل کی رہائش (بشمول منتقلی) فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
ایئر لائن ان معاملات میں معاوضہ دینے کی پابند نہیں ہوگی جہاں منسوخی اور تاخیر کسی ناگزیر واقعے کی وجہ سے ہوتی ہے ، یعنی وہ صورت حال ایئر لائن کے کنٹرول سے باہر غیر معمولی حالات (حالات) کی وجہ سے ہو۔
پرواز میں خلل کی صورت میں، متاثرہ مسافروں کو پیش کی جانے والی سہولیات، وزارت کی ویب سائٹ پر شائع شدہ مسافر چارٹر، ڈی جی سی اے کی ویب سائٹ پر سی اے آر ایس اور متعلقہ ایئر لائن کی ویب سائٹ پر، پہلے سے ہی، پبلک ڈومین پر دستیاب ہیں۔
مسافروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے مناسب انتظامات پہلے ہی سے موجود ہیں۔
یہ معلومات شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اع - ق ر)
U-2178
(Release ID: 1985054)
Visitor Counter : 99