شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کرشی اُڑان اسکیم کے تحت 58 ہوائی اڈوں کا احاطہ کیا گیا


پچیس ہوائی اڈے شمال مشرقی، پہاڑی اور قبائلی خطے ، جبکہ 33 دیگر خطوں / علاقوں پر توجہ مرکوز کریں گے

Posted On: 11 DEC 2023 2:26PM by PIB Delhi

کرشی اڑان اسکیم اگست 2020 میں بین الاقوامی اور قومی راستوں پر شروع کی گئی تھی، تاکہ کسانوں کی زرعی مصنوعات کی نقل و حمل میں مدد کی جا سکے  اور  ان کی قدر و قیمت  کو بہتر بنایا جا سکے۔ کرشی اڑان اسکیم 2.0  کا اعلان،  27 اکتوبر 2021 کو کیا گیا تھا،  جس میں بنیادی طور پر پہاڑی علاقوں، شمال مشرقی ریاستوں اور قبائلی علاقوں سے خراب ہونے والی غذائی مصنوعات کی نقل و حمل پر توجہ مرکوز کی  گئی تھی۔ اس اسکیم میں بنیادی طور پر شمال مشرقی، پہاڑی اور قبائلی علاقوں پر توجہ مرکوز کرنے والے 25 ہوائی اڈوں کے علاوہ دیگر خطوں /علاقوں کے 33 ہوائی اڈوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

کرشی اڑان اسکیم تبدیلی کی ایک اسکیم ہے،  جس میں  آٹھ وزارتیں/محکمے یعنی شہری ہوا بازی کی وزارت، زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ ، مویشی پروری  اور ڈیری کامحکمہ ، ماہی پروری کا محکمہ ، ڈبہ بند  خوراک  کی  وزارت ، محکمہ تجارت، قبائلی امور کی  وزارت ، شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت، زرعی پیداوار کی نقل و حمل کے لیے رسد  کے سلسلے  کو مستحکم کرنے کے لیے اپنی موجودہ اسکیموں کا فائدہ اٹھائے گی۔

ہوائی نقل و حمل کے ذریعے، زرعی پیداوار کی نقل و حرکت کو سہولت اور ترغیب دینے کے لیے، لینڈنگ چارجز، پارکنگ چارجز کی چھوٹ، اسکیم کے تحت ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی ) اور وزارت دفاع کے ذریعے ہندوستانی مال برداروں کے لیےمنتخب ہوائی اڈوں پر فراہم کی جاتی ہے۔

کرشی اڑان اسکیم کے تحت آنے والے 58 ہوائی اڈوں کی ریاست وار  فہرست ضمیمہ میں ہے۔

ضمیمہ

کرشی اڑان اسکیم کے تحت شامل ہوائی اڈوں کی ریاست وار  فہرست

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ

ہوائی اڈہ

انڈمان اور نکوبار

  1. پورٹ بلیئر

آندھرا پردیش

  1. وشاکھاپٹنم

اروناچل پردیش

  1. ٹیزو

آسام

 

 

 

 

  1. 4. ڈبروگڑھ
  1. جورہاٹ
  1. لیلاباری۔
  1. روپسی
  1. سلچر
  1. تیز پور

بہار

  1. پٹنہ
  1. دربھنگہ

چندی گڑھ

  1. چندی گڑھ

چھتیس گڑھ

  1. رائے پور

گوا

  1. گوا

گجرات

 

  1. بھج
  1. جام نگر
  1. راجکوٹ

ہماچل پردیش

 

 

  1. بھونتار
  1. گگل
  1. شملہ

جموں و کشمیر

  1. جموں
  1. سری نگر

جھارکھنڈ

  1. رانچی

 کرناٹک

  1. بیلگاوی

کیرالہ

  1. ترواننت پورم

لداخ

  1. لیہہ

لکشدیپ

  1. اگاتی

 

مدھیہ پردیش

  1. اندور
  1. بھوپال
  1. جبل پور

مہاراشٹر

  1. ناسک
  1. پونے

منی پور

  1. امپھال

میگھالیہ

  1. شیلانگ

میزورم

  1. لینگپوئی

ناگالینڈ

  1. دیما پور

اڈیشہ

  1. جھارسوگوڈا

پنجاب

  1. آدم پور
  1. امرتسر
  1. پٹھانکوٹ

راجستھان

  1. جیسلمیر
 
  1. جودھ پور

سکم

  1. پکیونگ

تمل ناڈو

  1. کوئمبٹور

 

  1. تروچیراپلی

تریپورہ

  1. اگرتلہ

اترپردیش

  1. آگرہ

 

  1. بریلی
 
  1. گورکھپور

 

 

  1. ہنڈن
 
  1. کانپور
 
  1. پریاگ راج

 

  1. وارانسی

اترا کھنڈ

  1. دہرادون
  1. پنت نگر
  1. پتھورا گڑھ

 مغربی بنگال

57 . بگڈوگرہ

 

58 . کولکتہ

یہ معلومات  ،شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- اع - ق ر)

U-2177


(Release ID: 1984993) Visitor Counter : 97