نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پہلے کھیلو انڈیا پیرا گیمز 10 دسمبر سے نئی دہلی میں شروع ہوں گے


کھیلو انڈیا پیرا گیمز ایک ایسے شمولی معاشرے کی تشکیل اور اسے مستحکم بنانے کی سمت میں ایک اور قدم ہے جس میں ہمدردی شامل ہے: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

Posted On: 09 DEC 2023 3:41PM by PIB Delhi

پہلےکھیلو انڈیا پیرا گیمز 10 دسمبر 2023سے نئی دہلی میں شروع ہوں گےپیرا کھیلو انڈیا گیمز 10 سے 17 دسمبر کے دوران نئی دہلی میں منعقد کیے جارہے ہیں۔

سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ سمیت 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 1350 سے زیادہ شرکاء کے پہلے کھیلو انڈیا پیرا گیمز میں حصہ لینے کی توقع ہے جس میں پیرا ایتھلیٹس پیرا ایتھلیٹکس ، پیرا شوٹنگ ، پیرا آرچری ، پیرا فٹ بال ، پیرا بیڈمنٹن ، پیرا ٹیبل ٹینس اور پیرا ویٹ لفٹنگ سمیت 7 کھیلوں میں اعزازات کے لیے مقابلہ کریں گے۔ یہ مقابلے ایس اے آئی اسٹیڈیم، آئی جی اسٹیڈیم، تغلق آباد میں شوٹنگ رینج اور جے ایل این اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

پیرا کھیلو انڈیا گیمز کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ پہلے کھیلو انڈیا پیرا گیمز ایک ایسے شمولی معاشرے کی تشکیل اور اسے مضبوط بنانے کی سمت میں ایک قدم ہے جو سب سے بڑھ کر ہمدردی کو گلے لگاتا ہے۔ نئی دہلی میں تین مختلف مقامات پر ایک ہفتے تک جاری رہنے والے کھیلو انڈیا پیرا گیمز جذبات کے سمندر کو دریافت کرنے نیز ان ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد کریں گے جو اب تک بڑے پیمانے پر بھارتی کھیلوں سے محبت کرنے والوں کی نظروں سے اوجھل رہے۔

ماسکوٹ 'اجولا' نے پہلے کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے لئے جشن کا ماحول پیدا کیا

انھوں نے مزید کہا کہ 32ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 1400 سے زیادہ پیرا ایتھلیٹس کو دہلی میں جمع ہوتے دیکھنا بہت زبردست منظر ہے۔ سروسز اسپورٹس بورڈ کے کھلاڑیوں کی موجودگی یقینی طور پر افتتاحی پیرا گیمز کو ایک اضافی جہت سے ہمکنار کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-12-09at4.13.06PMCRR4.jpeg

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ کھیلو انڈیا یقینی طور پر گیم چینجر رہا ہے اور اس نے نہ صرف کھیلوں کو عوام تک پہنچایا ہے بلکہ ملک بھر میں پھیلی اپنی متعدد اکیڈمیوں اور اسکیموں کے ساتھ سائنسی اور جدید نقطہ نظر کو فروغ دیا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ کھیلو انڈیا پیرا گیمز ان اقدامات کے ساتھ بھی ہم آہنگ ہیں جو حکومت نے معذور افراد کے لیے کیے ہیں تاکہ ان کی صلاحیتوں کو مرکزی دھارے کی زندگی میں استعمال کیا جاسکے۔ پیشہ ورانہ اور تعلیمی تربیت کی فراہمی، کاروبار کے لیے سبسڈی والے قرضوں جیسے اقدامات نے مالی بلکہ سماجی طور پر بااختیار بنانے کا باعث بنایا ہے۔ کھیلو انڈیا پیرا گیمز ان اقدامات کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اور قدم ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 3028


(Release ID: 1984618) Visitor Counter : 65