الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بغیر انگلیوں والے افراد کا آدھار کے لیے اندراج


یو آئی ڈی اے آئی نے آدھار کے لئے اندراج کرانے میں ایسے افراد کی مدد کے لیے اندراج ایجنسیوں میں حساسیت پیدا کی

’’متبادل بایو میٹرکس لے کر، دھندلے انگلیوں کے نشانات یا اس طرح کی دیگر معذوری والے افراد کو آدھار جاری کرنے کے لیے تمام آدھار سروس کیندروں کو معیاری ایڈوائزری جاری کی گئی ہے: وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر

Posted On: 09 DEC 2023 2:49PM by PIB Delhi

یہ جان کر کہ کیرالہ میں ایک خاتون کی انگلیاں نہ ہونے کی وجہ سے آدھار کے لیے اندراج نہیں ہوسکا، ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری، الیکٹرانکس اور آئی ٹی اور جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے ہدایت دی کہ ان کے اندراج کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

اسی کے مطابق، یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) کی ایک ٹیم اسی دن محترمہ جوسیمول پی جوس کو کیرالہ کے کوٹایم ضلع کے کمارکم میں واقع ان کے گھر گئی اور ان کا آدھار نمبر تیار کیا۔ ان کی والدہ نے حکام کی مدد اور تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ آدھار کی مدد سے، ان کی بیٹی اب آسانی سے مختلف فائدے اور خدمات حاصل کرنے کی اہل ہو جائے گی، جن میں سوشل سیکورٹی پنشن اور دیویانگ جن کے لیے بازآبادکاری کی اسکیم، کیولیہ شامل ہیں۔

وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ ’’تمام آدھار سروس کیندروں کو معیاری ایڈوائزری بھیجی گئی ہے، جس میں ہدایات دی گئی ہیں کہ محترمہ جوسیمول پی جوس جیسے لوگوں کو یا دھندلے انگلیوں کے نشانات یا اسی طرح کی معذوری والے دوسرے افراد کو متبادل بایو میٹرکس لے کر آدھار جاری کیا جائے۔‘‘  فوائد اور خدمات تک ڈیجیٹل طور پر فعال رسائی کے لیے شمولیت کو یقینی بنانے کے مقصد سے حکومت ہند کے عزم کے مطابق، یو آئی ڈی اے آئی نے اپنے ضوابط میں خصوصی التزام کیا ہے اور یکم  اگست 2014 کو بایو میٹرک استثنیٰ کے اندراج کے رہنما خطوط جاری کیے ہیں، جن کی انگلیاں غائب ہیں، ان افراد کے اندراج کا طریقہ کار طے کیا گیا ہے۔ جن کی انگلیوں کے نشان کسی بھی وجہ سے نہیں لئے جا سکتے (جیسے کٹی ہوئی، زخم خوردہ، پٹی بندھی ہوئی، بڑھاپے یا جذام کی وجہ سے بوسیدہ یا جھکی ہوئی انگلیاں) یا جن کی انگلیوں کے نشانات یا آئیریسس دونوں بایو میٹرکس میں نہیں لئے جاسکتے۔

ایک شخص جو آدھار کے لیے اہل ہے، لیکن فنگر پرنٹ فراہم کرنے سے قاصر ہے، وہ صرف آئیرس اسکین کے ذریعے اندراج کر سکتا ہے۔ اسی طرح، ایک اہل شخص جس کی آئیریسس کسی بھی وجہ سے نہیں لی جا سکتی ہے وہ صرف اپنے فنگر پرنٹ کے ذریعے اندراج کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، ایک اہل شخص جو انگلی اور آئیرس دونوں بائیو میٹرکس فراہم کرنے سے قاصر ہے، دونوں میں سے کسی کو بھی جمع کرائے بغیر اندراج کرسکتا ہے۔ ایسے افراد کے لیے، بائیو میٹرک استثنیٰ کے اندراج کے رہنما خطوط کے تحت، نام، جنس، پتہ اور تاریخ/سال پیدائش کو دستیاب بائیو میٹرکس کے ساتھ لیا جانا ہے، جبکہ اندراج سافٹ ویئر میں ان کی خامی کو اجاگر کرتے ہوئے، ان کی انگلیوں یا آئیرس یا دونوں کی عدم دستیابی کو اجاگر کرنے کے لئے رہنما خطوط میں بتائے گئے طریقے سے ایک فوٹو گراف لیا جائے گا اور آدھار اندراج سینٹر کے سپروائزر کو ایک غیر معمولی اندراج کے طور پر ایسے اندراج کی توثیق کرنی ہوگی۔

یوآئی ڈی اے آئی مذکورہ بالا طریقے سے غیر معمولی اندراج کے تحت روزانہ تقریباً ایک ہزار افراد کا اندراج کرتا ہے۔ اب تک، یو آئی ڈی اے آئی نے تقریباً 29 لاکھ افراد کو آدھار نمبر جاری کیے ہیں، جن کی انگلیاں غائب تھیں یا وہ انگلی یا آیرس یا دونوں بائیو میٹرکس فراہم کرنے سے قاصر تھے۔ یو آئی ڈی اے آئی نے اس کی وجہ بھی دریافت کی کہ محترمہ جوسیمولین کو آدھار نمبر کیوں جاری نہیں کیا گیا، جب کہ انھوں نے پہلے اندراج کیا تھا ، تو پتہ چلا کہ ایسا اس لیے ہوا کہ آدھار اندراج آپریٹر نے غیر معمولی اندراج کے طریقہ کار پر عمل نہیں کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20231209-WA000402AZ.jpg

اس لئے، یو آئی ڈی اے آئی نے اندراج کے رجسٹراروں اور ایجنسیوں کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے کہ وہ تمام ضروری اقدامات کریں، جن میں تربیت کے ذریعے معلومات فراہم کرانا اور بیداری پھیلانا اور حساس بنانا شامل ہیں، تاکہ  اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام آدھار اندراج آپریٹروں کو غیر معمولی اندراج کے طریقہ کار سے آگاہی ہو، وہ اس پر عمل کریں، اور اس طرح کا اندراج کرانے والے افراد کو ضروری مدد فراہم کریں۔

 

******

ش  ح۔ ا گ ۔ م ر

U-NO. 3015


(Release ID: 1984526) Visitor Counter : 267