نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

امور نوجواں اور کھیل کی مرکزی وزارت نے کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے دوران طبی سہولیات میں اضافہ کو یقینی بنایا ہے

Posted On: 08 DEC 2023 6:21PM by PIB Delhi

کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے دوران کھلاڑیوں کو ایونٹ کے تنظیمی تعاون کے حصے کے طور پر جامع طبی مدد حاصل ہوگی۔ اس مدد میں ہنگامی طبی خدمات، کھیل کی جگہ پر طبی ٹیمیں، اور صحت کی ضروری سہولیات تک رسائی شامل ہے۔

نیشنل سینٹر آف اسپورٹس سائنس اینڈ ریسرچ (این سی ایس ایس آر) نے نئی دہلی میں 10 سے 17 دسمبر تک کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے لیے مختلف طبی حالات کے انتظام کے لیے تربیت یافتہ پیشہ ور افراد کو تعینات کیا ہے۔

پیرا ایتھلیٹوں کو اپنی منفرد ضروریات اور چیلنجوں کی وجہ سے اکثر خصوصی اور حساس طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے اور کسی بھی غیر متوقع صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے طبی سہولیات کو بڑھایا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FVU0.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UGER.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003962H.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004K5X5.jpg

این سی ایس ایس آر، کھیلوں کے سائنس اور کھیلوں کی ادویات پر توجہ کے ساتھ مخصوص ایتھلیٹوں کی اعلیٰ کارکردگی کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی تحقیق، تعلیم اور اختراع کی حمایت کرتا ہے۔

این سی ایس ایس آر کے مینیجنگ ڈائریکٹر کرنل بیبھو نائک نے کہا، ’’اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا میں کھیلو انڈیا ڈویژن کی جانب سے این سی ایس ایس آر کی طرف سے تمام ممکنہ اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام حصہ لینے والے پیرا ایتھلیٹوں کو محفوظ طریقے سے مقابلہ کرنے اور صحت کی کسی بھی تشویش سے نمٹنے کے لیے ضروری طبی امداد حاصل ہوں۔ ‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’کھیلوں کے لیے ان کی منفرد ضروریات اور چیلنجوں کی وجہ سے درکار خصوصی طبی نگہداشت کے پیش نظر ایک جامع طبی انتظام کیا گیا ہے۔‘‘

ایمس ٹراما سینٹر، لوک نائک جے پرکاش ہاسپٹل، صفدر جنگ اسپتال میں اسپورٹ انجری سینٹر اور رام منوہر لوہیا اسپتال جیسے بڑے اسپتالوں کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے تاکہ فوری طبی ایمرجنسی خدمات کے ساتھ ساتھ امیجنگ کی سہولیات کو یقینی بنایا جاسکے۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مقابلے میں شریک ہونے والوں کے لیے لوک نائک جے پرکاش ہسپتال کی طرف سے 50 بستروں پر مشتمل آئی سی یو کی سہولت کا انتظام کیا گیا ہے۔

جامع طبی کور فراہم کرنے کرنے کے لیے سونپے گئے کام کے لیے طبی عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اچھی طرح سے حساس اور مناسب تربیت یافتہ ہے۔ کھیلو انڈیا پارا گیمز کے دوران کھانے کے مینو کا منصوبہ بھی ایس اے آئی کے اسپورٹس نیوٹریشنسٹ نے بنایا ہے تاکہ پیرا ایتھلیٹوں کی منفرد غذائی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

کھیلوں کے دوران کم از کم 60 عملہ جن میں میڈیکل آفیسرز، نرسنگ اسسٹنٹس، فزیو تھراپسٹ، ماہر نفسیات، نیوٹریشنسٹ وغیرہ شامل ہیں کو تین مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔ کھیلوں کے مقامات میں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم، اندرا گاندھی اسٹیڈیم اور ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج شامل ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – م ص

U: 2077



(Release ID: 1984244) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu