کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

پی ایم بی جےپی کے تحت سوویدھا سینیٹری نیپکنز

Posted On: 08 DEC 2023 3:05PM by PIB Delhi

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جےپی) کے تحت، حکومت نے خواتین کے لیے سستی قیمتوں پر ماہواری کی صحت کی خدمات کی آسانی سے دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے جن اوشدھی سوویدھا  سینیٹری نیپکنز فی پیڈ ایک  روپے میں شروع کیے ہیں۔ یہ پیڈ ملک بھر میں کھولے گئے دس ہزار  سے زیادہ جن اوشدھی کیندروں کے ذریعے فروخت کیے جا رہے ہیں۔ آغاز سے لے کر 30 نومبر 2023 تک، جن اوشدھی کیندروں پر 47.87 کروڑ سے زیادہ جن اوشدھی سوویدھا سینیٹری پیڈ فروخت کیے جا چکے ہیں۔

10000 سے زیادہ جن اوشدھی مراکز سے سوویدھا سینیٹری پیڈ 1/- فی پیڈ روپے کی انتہائی سبسڈی والے نرخ پر فروخت کیے جاتے ہیں۔

سوویدھا سینیٹری پیڈ انتہائی سستے ہیں اور ملک بھر کے تمام جن اوشدھی کیندروں پر  1/- فی پیڈ روپے میں دستیاب ہیں۔ یہ پیڈ آکسی بائیوڈیگریڈیبل ہیں اور اچھے معیار کو برقرار رکھتے ہیں۔

فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی )، اسکیم کو نافذ کرنے والی ایجنسی، خواتین میں حفظان صحت کے رویے کو فروغ دینے کے لیے سوشل میڈیا اور تشہیر کے دیگر ذرائع کے ذریعے ان سویدھا سینیٹری پیڈز کے لیے تشہیر اور بیداری کی مہم چلاتی ہے۔

یہ معلومات  کیمیکل اور کھاد کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م۔

U- 2042



(Release ID: 1983979) Visitor Counter : 59


Read this release in: Kannada , English , Hindi , Telugu