شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطے میں روڈ کنیکٹیویٹی

Posted On: 07 DEC 2023 5:02PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے پوچھے گئے  تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت  کے ذریعہ گزشتہ نو سالوں (یعنی 2014 - 2023) کے دوران شمال مشرقی خطے میں 41,459 کروڑ کی لاگت سےکل 4950 کلومیٹر کا قومی شاہراہ نیٹ ورک تیار کیا  گیاہے ۔

اس کے علاوہ، شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے  شمال مشرقی خصوصی  بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی اسکیم  (این ای ایس آئی ڈی ایس)  اور شمال مشرقی سڑک سیکٹر ترقیاتی    اسکیم (این ای آر ایس ڈی ایس) کے تحت 3372.58 کروڑ روپے کے 77 روڈ پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔

شمال مشرقی خطے میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے فوائد میں شمال مشرق کے لوگوں کا ملک کے مرکزی دھارے کے ساتھ انضمام، ضروری سامان اور زرعی مصنوعات کی تیز رفتار نقل و حرکت، اس خطے کے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع میں اضافہ، علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی، سیاحت کی صنعت کی ترقی اور خطے میں صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ اور اس طرح شمال مشرقی ریاستوں کی مجموعی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔

 

***********

ش ح ۔ ج ق   ۔  م  ص

 (U: 1979)


(Release ID: 1983782) Visitor Counter : 83
Read this release in: English , Hindi , Assamese , Tamil