وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے اسٹارٹ اپ کنکلیو 2023 کی گول میز کانفرنس میں شرکت کی
بھارت کے چھوٹے کاروباریوں کے خیالات ، تصورات اور اختراعات سے، مزید مستحکم خوشحال اور مساویانہ انداز کی دنیا کے لئے راستہ ہموار ہو گا- جناب دھرمیندر پردھان
Posted On:
07 DEC 2023 4:16PM by PIB Delhi
تعلیم و ہنر مندی کے فروغ اور چھوٹے کاروبار کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کل گاندھی نگر میں اسٹارٹ اپ سے متعلق کنکلیو 2023 کی گول میز کانفرنس میں شرکت کی، جو ‘‘متحرک گجرات 2024’’ سربراہ کانفرنس سے پہلے کی کانفرنس ہے۔ اس کانفرنس میں انہوں نے ممتاز پروجیکٹ سرمایہ داروں ، یونیکورنز ، سرمایہ کاروں ، عالمی اقتصادی سرگرمیوں کو رفتار دینے والی شخصیتوں، اور صنعت کاروں سے بات چیت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ بھارتی کاروباریوں کے پاس وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُن کے لئے کوئی حد نہیں ہے اور ان کے نئے خیالات ، تصورات اور اختراعات سے مزید مستحکم ، خوش حال اور مساویانہ انداز کی دنیا کے لئے راہ ہموار ہو گی۔
وزیراعظم نریندر مودی کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ وزیراعظم کی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت ایک تیسرے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ ایکو نظام میں تبدیل ہو گیا ہے۔
متحرک گجرات عالمی سربراہ کانفرنس دو سال میں ایک بار منعقد کی جاتی ہے اور اس کا تصور وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں 2003 میں پیش کیا گیا تھا، جب وہ گجرات کے وزیراعلیٰ ہوا کرتے تھے۔ گجرات سرکار کا تعلیم کا محکمہ، اسٹارٹ اپ انڈیا محکمے، حکومت ہند کی الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے کے ساتھ مل کر صنعت اور تجارت کے فروغ کے لئے آج گجرات کے شہر گاندھی نگر میں اسٹارٹ اپ کنکلیو 2023 کا انعقاد کر رہا ہے، جو متحرک گجرات 2024 سربراہ کانفرنس سے پہلے ہی ایک کانفرنس ہے۔ اسٹارٹ اپ کنکلیو 2023 سے، اسٹارٹ اپ سرمایہ کاروں کے مؤثر نیٹ ورک ، اسٹارٹ اپ کے لئے ابتدائی طور پر سرمایہ فراہم کرنے والوں کے نیٹ ورک ، سرکردہ صنعت کاروں اور عالمی اقتصادی سرگرمیوں کو رفتار دینے والوں کے نیٹ ورک کو، نئے خیالات اور لا متناہی امکانات سے ایک دوسرے کو واقف کرانے کے لئے یکجا ہونے کا موقع ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- اس - ق ر)
(07-12-2023)
U-1967
(Release ID: 1983605)
Visitor Counter : 62