اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی برادریوں کے بزرگ شہریوں کے لیے پروگرام
Posted On:
07 DEC 2023 3:34PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں جانکاری فراہم کی کہ حکومت ،سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، ہنر مندی کےفروغ اور صنعت کاری کی وزارت، وزارت ٹیکسٹائل، وزارت ثقافت، وزارت خواتین اور بچوں کی ترقی اور دیہی ترقیات کی وزارت کی مختلف اسکیموں کے ذریعے سماج کے ہر طبقے بشمول اقلیتوں کے بزرگ شہریوں کی کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مختلف پروگراموں کو نافذ کرتی ہے۔اقلیتی امور کی وزارت خاص طور پر چھ (6) مرکزی طور پر مطلع شدہ اقلیتی برادریوں کوسماجی، اقتصادی اور تعلیمی سظح پربااختیار بنانے کے لیے ملک بھر میں مختلف اسکیمیں نافذ کرتی ہے ۔ حکومت ہند کی جانب سے جن اسکیموں پر عمل کیا جارہا ہے ان میں معمر شہریوں کے لیے مربوط پروگرام کی مرکزی سیکٹر کی اسکیم (آئی پی ایس آر سی)، معمر شہریوں کے لیے ریاستی ایکشن پلان (ایس اے پی ایس آر سی)، راشٹریہ ویوشری یوجنا (آر وی وائی)، بزرگ شہریوں کے لیے قومی ہیلپ لائن شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ آیوشمان بھارت- پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی – پی ایم جے اے وائی) اور پردھان منتری ویا وندنا یوجنا (پی ایم وی وی وائی) حکومت کی طرف سے نافذ کی جا رہی ہے ۔
اقلیتی امور کی وزارت پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے) کو نافذ کر رہی ہے جو کہ ایک مرکزی امداد یافتہ اسکیم (سی ایس ایس) ہے جس کا مقصد ملک میں شناخت شدہ علاقوں میں اقلیتی آبادی کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے تیار کرنا ہے ۔ پی ایم جے وی کے کے تحت ترجیحی شعبوں میں صحت کا شعبہ بھی شامل ہے ۔ پی ایم جے وی کے کے تحت تیار کردہ سہولتی مراکز مثلاً اسپتال ، ڈسپنسریاں ، کمیونٹی صحت مراکز ، بنیادی صحت مراکز ، کمیونٹی سروس سینٹرز، اندرا آواس یوجنا وغیرہ کے فوائد بزرگ شہریوں سمیت پوری برادری کے لیے دستیاب ہیں ۔ اسکیم کے آغاز سے منظور شدہ منصوبوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں :-
(لاکھ روپے میں)
نمبر شمار
|
پروجیکٹوں کے نام
|
منظور شدہ اکائیاں
|
کل منظور شدہ لاگت
|
منظور شدہ مرکز ی شیئر
|
1
|
صحت پروجیکٹس (مثلاً اسپتال، ڈسپنسریاں، کمیونٹی صحت مراکز ، بنیادی صحت مراکز وغیرہ)
|
5853
|
350279.71
|
248154.32
|
2
|
کمیونٹی سروس سینٹرز
|
1218
|
130592.98
|
88183.37
|
3
|
آئی اے وائیز
|
359743
|
140506.82
|
112813.23
|
کل میزان
|
366814
|
621379.51
|
449150.92
|
*******
ش ح ۔ م ع ۔ ت ح
(U: 1961 )
(Release ID: 1983537)